اگر کہیں میک اپ کرکے جانا ہے تو پہلے اس کے لئے چہرہ تیار کرنا ضروری ہے۔ خاص طور پر اگر کسی کی جلد چکنی یا خشک ہے تو پرائمر ان تمام مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئیے آپ کو بتائیں کہ پرائمر کیا ہوتا ہے اور اس کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پرائمر کیا ہے؟
پرائمر آپ کی اسکن اور میک اپ کے درمیان ایک حفاظتی تہہ کا کام کرتا ہے ۔ یہ لکوئیڈ کی شکل میں کاسمیٹک کی دکانوں پر دستیاب ہوتا ہے جسے میک اپ سے پہلے چہرے پر لگایا جاتا ہے۔
پرائمر کی اقسام
پرائمر کی کافی اقسام ہیں۔ جیسے کہ میٹیفائنگ فیس پرائمر، ہائیڈریٹنگ فیس پرائمر، کلر کریکٹنگ ، لپ اور مسکارا پرائمر وغیرہ۔ نیچے ہم آپ کو میک اپ کی ان پانچ مشکلات کے بارے میں بتائیں گے جنھیں پرائمر سے حل کیا جاسکتا ہے۔
آئلی جلد اور کھلے ہوئے مسام
جلد کو خوبصورت اور میک اپ کو صحیح طرح جب کرنے کے لئے پہلے اسے ہموار کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لئے پرائمر کا استعمال کرنا بہترین ہے کیونکہ یہ کھلے ہوئے مساموں کو چھپاتا ہے اور جلد پر آئل آنے سے روکتا ہے جس کے بعد میک اپ خراب نہیں ہوتا۔ چکنی جلد والوں کو میٹیفانگ پرائمر استعمال کرنا چاہئیے
آئی شیڈو اور مسکارا
کچھ خواتین کو آئی شیڈو یا مسکارا بار بار خراب ہونے کی شکایت ہوتی ہے اس کے لئے ان کا مخصوص پرائمر استعمال کرکے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے
جلد خشک نہیں ہوتی
خشک جلد والی خواتین میک اپ لگائیں تو تھوڑی دیر میں ان کے چہرے پر سفید دھبے نمایاں ہوجاتے ہیں لیکن اگر پرائمر لگایا یوا ہو تو جلد پر قدرتی تیل بحال رہتا ہے جس سے خشکی نمودار نہیں ہوتی۔ خشک جلد والوں کو ہائیڈریٹنگ پرائمر استعمال کرنا چاہئے
قدرتی نمی اور جلد کی حفاظت
پرائمر کی وجہ سے میک اپ کے مضر کیمیکل جلد پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ اور قدرتی نمی لاک ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے چہرہ کھلا کھلا لگتا ہے۔
داغ دھبوں کو چھپانے کے لئے
آپ نے دیکھا ہوگا بازار میں رنگین پرائمرز بھی ملتے ہیں۔ یہ خاص طور پر مخصوص حصے کی رنگت کو ٹھیک کرتے ہیں۔ ان کا کام یہ ہوتا ہے کہ اگر چہرہ کسی حصے سے سرخ ہے تو گرین پرائمر سے اس حصے کو کریکٹ کرلیا جائے۔ یا پھر بہت زیادہ پیلاہٹ کا شکار ہے تو ہرے پرائمر سے رنگت متوازن کرلی جائے۔