ہاں ہماری طلاق ہوچکی ہے، وہ سر کا درد تھی ۔۔ نمرہ خان کے سابقہ شوہر اپنی طلاق سے متعلق پہلی بار بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Aug 11, 2021

نمرہ خان ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی راجہ اعظم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں اور باضابطہ طور پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

آگے شادی کے بعد بھی مداحوں نے نمرہ خان کو اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے دیکھا گیا تھا۔

شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ برطانیہ چلی گئیں ، نمرہ برطانیہ سے شوہر کے ساتھ خوشگوار تصاویر پوسٹ کررہی تھیں لیکن کچھ دنوں بعد مداحوں نے انسٹاگرام پر ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مکمل خاموشی دیکھی۔ اداکارہ کی جانب سے چہرے پر زخموں کے ساتھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شئیر کی گئیں تھیں جس سے مداحوں میں تجسس پیدا ہوا تھا۔

بعد میں نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کے بارے میں کھل کر کہا ، انہوں نے ایک حالیہ شو میں اپنی طلاق سے متعلق بھی بات کی لیکن کچھ ظاہر نہیں کیا تھا۔

حال ہی میں شوبز اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کے سابق شوہر کی ایک چیٹ ویڈیو یوٹیوب پر منظر عام پر آئی ہے جہاں انہوں نے واضح الفاظ میں اپنی طلاق کے بارے بتایا۔ انہوں نے نمرہ خان کے بارے میں غیر مہذب الفاظ کا بھی استعمال کیا۔

راجہ اعظم نے کہا کہ ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں ، ہم طلاق یافتہ ہیں، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں یہی چاہتا تھا،میں نے اس سے چھٹکارا پایا ، وہ سر کا درد تھی۔

نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ نے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ وہ سر درد کا شکار ہے لیکن وہ مطابقت نہیں رکھتے تھے، ویڈیو میں انہیں مسلسل سگریٹ نوشی کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر نمرہ کے چاہنے والے ان کے سابقہ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

صارفین کے تبصرے ملاحظہ کیجیے۔

اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر کی ویڈیو بھی ایک نظر ڈالیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More