بہت تکلیف میں ہوں ۔۔ نمرہ خان کی اسپتال سے تصویر جاری, مداحوں سے دعاٶں کی اپیل کر دی

ہماری ویب  |  Aug 10, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاٶنٹ پر ایک اسٹوری شٸیر کی گٸی ہے جس میں وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہیں سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر ان کے پرستار تشویش میں مبتلا ہو گٸے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیٸرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب سے کچھ دیر قبل ایک اسٹوری شٸیر کی ہے جس میں اسپتال کے بستر پر موجود ہیں, تصویر میں ان کا صرف ہاتھ دکھاٸی دے رہا ہے جس پر کینولا لگا ہوا ہے۔

نمرہ خان نے شٸیر کردہ اسٹوری پر لکھا کہ بہت تکلیف میں ہوں , ریکوری کے لیے آپ سب کی دعاٶں کی ضرورت ہے۔

اسٹوری پوسٹ شٸیر کرنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد ان کی صحت کے لیے دعا گو ہے۔

اداکارہ کی جانب سے اپنی صحت کے حوالے سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہیں کیا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More