تصویر میں نظر آنے والی یہ شرارتی بچی کون سی مشہور اداکارہ ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 10, 2021

بچپن کی یادیں ہر انسان کے ذہن میں رچ بس جاتی ہیں اور زندگی بھر وہ باتیں وہ یادیں ہمیں یاد رہ جاتی ہیں اور اگر تصاویر بچپن کی نظر آ جائیں تو دیکھ کر انسان یہی سوچتا ہے کہ کیا دن تھے وہ میں کیسی تھی/تھا، اور سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ یہ پتہ نہیں کس نے لی تھی تصویر وغیرہ وغیرہ۔ عام لوگوں کو کی طرح اداکار بھی اپنی تساویر کو دیکھ کر ماضی یاد کرتے ہیں۔

حال ہی میں کینسر سے صحت یاب ہونے والی مشہور اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے نوٹ لکھا کہ: '' مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ چھوٹی سی نادیہ اب بھی میرے دِل میں زندہ ہے، اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹی سی نادیہ کو اب کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔ اب اس کو کسی سے ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ ''

ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے اور تصویر کے کیپشن کو بھی مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More