یا خدا ان کا چہرا کیسے بدل گیا ۔۔ یہ کونسے اداکار ہیں جن کے اس انداز نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا

ہماری ویب  |  Aug 10, 2021

سوشل میڈیا اور شوبز اسٹارز کا رشتہ کافی پرانی ہوچکا ہے،اور وہ آئے روز اپنی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اسی طرح شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک معروف اداکار جو اپنے منفرد روپ میں سامنے آئے ہیں جن کودیکھ کر ان کے مداح انہیں پہچان ہی نہیں پا رہے ہیں۔

جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں سپر اسٹار فیصل قریشی کی جنہوں نے ایک مخصوص فیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چہرے کو انتہائی عمر رسیدہ شخص جیسا بنا دیا۔

اداکار فیصل قریشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ میری طبعیت کیسی ہے ، میں ان کو بتا دوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔

ویڈیو میں فیصل قریشی نے بالکل بوڑھے شخص کی آواز میں بولا جسے دیکھ کر یوں لگا کہ یہ تو واقعی بوڑھے ہوگئے۔

انسٹاگرام صارفین جہاں ان کی ویڈیو کو دیکھ کر انہیں سراہ رہے ہیں وہیں ان کی صحت کےلیے دعا گو بھی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار فیصل قریشی گزشتہ ہفتے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے اور ابھی وہ قرنطینہ میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More