کسی نے سنائی بڑی خوشخبری تو کسی نے بتائی بری خبر ۔۔ جانیں شوبز کے ان 3 اداکاروں کی کہانیاں

ہماری ویب  |  Aug 10, 2021

شوبز فنکاروں کو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ دیکھا اور پرکھا جاتا ہے۔ جہاں اداکار اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں وہیں مداح بھی ان کی ہر تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے نظریں جمائے بیٹھے رہتے ہیں۔

یہاں تک کہ اداکاروں کی جانب سے ایک معمولی پوسٹ بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے، بلاشبہ یہی ان کی محبت ہے۔

پاکستانی شوبز اداکار پورا ہفتہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتے ہیں یا تو کسی پروگرام کا حصہ بنے دکھائی دیتے ہیں۔تو آج ہم فنکاروں کی جانب سے دیئے جانے والے بیانات اور ان کی وائرل تصویروں پر بات کریں گے کہ کس اداکار نے کیا خوشخبری سنائی تو دوسری جانب کہاں وہ تنقید کا نشانہ بنے۔

1- سجل اور احد نے سنائی خوشخبری

گزشتہ روز معروف اداکارہ سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی جس میں چھوٹے بچے کی چیزیں موجودتھیں۔ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر مٹھائی کی تصویر کے ساتھ لڑکا ہونے کی خوشخبری سُنائی ہے۔

احد رضا میر کی اہلیہ سجل علی نے شئیر کردہ اسٹوریز میں ایک تو مٹھائی کا ڈبہ تو وہیں نومولود کے سویٹر اور ننھے موزے بُننے کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ ان کی یہ اسٹوری دیکھنے کے بعد سجل اور احد کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دونوں اداکار گزشتہ سال شادی کے بندھن میں ایک ہوئے تھے۔

2- ماہرہ خان کی وائرل تصویر

سپر اسٹار ماہرہ خان نجی ٹی وی سے شروع ہونے والے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں کام کر رہی ہیں جس میں ان کے کردار کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ماہرہ خان کو کئی سالوں بعد ڈرامے میں اداکاری کرتا دیکھ کر ان کے مداح بہت خوش ہیں۔ ڈراما سیریل میں ماہرہ مہرین نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کی اسی ڈرامے سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جس میں انہیں بس کی چھت پر بیٹھ کر سفر طے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اداکارہ کی اس تصویر پر لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

فارس نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا جہالت ہے ، پروڈیوسر اور ہدایتکار کو آکر ہوکیا گیا ہے؟

ملیحہ نامی ایک خاتون نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ حد ہوگئی اوور ایکٹنگ کی۔

3- فریال محمود سنگل ہوگئیں

مقبول اداکارہ اور پاکستانی ماڈل فریال محمود حال ہی میں میزبان احسن خان کے شو میں بطور مہمان مدوع کی گئیں جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا۔

اداکارہ نے گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں شادی کی تھی اور حال ہی میں ہونے والے ایک پروگرام میں انہوں نے خود ہی بتا دیا کہ وہ اب سنگل ہیں۔

فریال محمود نے بتایا کہ وہ اس بات کو سب کے سامنے نہیں لانا چاہتیں اور نہ ہی اپنی علیحدگی سے متعلق کچھ بھی شئیر کرنا چاہتی یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب تک وہ خود نہیں چاہیں گی تب تک کسی کو کچھ بتانا نہیں چاہیں گی۔

صارفین نے ان کی علیحدگی پر مختلف طرح کے تبصرے کیئے۔ کسی نے کہا کہ ان کے لیے شادی ایک مذاق ہے وہ اس چیز کو سنجیدہ نہیں لیتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More