یہ تو ایک دوسرے کی چیزیں بھی پہن لیتی ہیں ۔۔ یہ جڑواں بہنیں کیسے ایک دوسرے کی چیزیں استعمال کرتی ہیں؟ دیکھیئے چند تصاویر

ہماری ویب  |  Aug 05, 2021

بہنیں آپس میں مل جل کر رہتی ہیں اور ایک دوسرے کی چیزیں بھی استعمال کرلیتی ہیں، کوئی تعریف کردے اگر کہ دیکھو کتنی اچھی لگ رہی، اتنا اچھا جوتا پہنا یا خوبصورت کپڑے پہنے ہیں اور اگر وہ کپڑے دوسری بہن کے ہوں تو وہ فوراً بول پڑتی ہے ارے یہ سب تو میری چیزیں ہیں، اور کچھ بہنوں کا تو واضح نظر آجاتا ہے کہ وہ ایک جیسے کپڑے اور چیزیں استعمال کرتی ہیں۔ جیسے ہماری اداکارہ ایمن خان اور منال خان خان ہیں جو دونوں ایک دوسرے کی چیزیں استعمال کرلیتی ہیں۔

٭ اس تصویر میں غور سے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ دونوں بہنوں نے ایک ہی قمیض مختلف مواقعوں پر پہنی ہوئی ہے اور یہ قمیض انسٹاگرام پوسٹ میں منال نے بتایا تھا کہ ان کی سب سے پسندیدہ قمیض ہے۔ جبکہ یہ قمیض ایمن نے اپنے حالیہ سوات کے ٹرپ میں پہنی ہے۔

اس تصویر میں دونوں بہنوں نے ایک ہی سوئٹر اور جینز مختلف مواقعوں پر پہنی ہوئی ہے جبکہ یہ ایمن کی سوئٹر ہے جوکہ انہوں نے کچھ سال قبل لی تھی۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دونوں بہنوں نے ایک جیسے کپڑے پہنے ہیں جبکہ عموماً گھروں میں بہنیں ایک جیسے کپڑے پہنتے ہوئے لڑائی کرنا شروع کردیتی ہیں۔

اس تصویر میں دونوں بہنوں نے یکساں ڈیزائن کی ٹاپ پہنی ہوئی ہے جس میں صرف رنگوں کا فرق ہے اور بارہا یہ دونوں ایک دوسرے کا یہ ٹاپ پہنی نظر آئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More