جلد کو چمکتا ہوا روشن اور خوبصورت بنانا صرف خواتین کا شوق نہیں ہے، بلکہ مرد حضرات کا بھی شوق ہے اور یہ حقیقت ہے کہ مرد عورتوں سے زیادہ جلد کا خیال رکھتے ہیں، لیکن بتاتے نہیں ہیں، کرتے سب ہیں بتاتا کوئی نہیں، سب سکن کے راز چھپا کر رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مرد چاہے کتنا ہی دھوپ میں رہ کر جوں ہی چہرہ دھوئے اس کی جلد نکھر جاتی ہے، بیچاریخؤاتین تو یونہی بدنام ہیں، اصل جلد کا خیال تو مرد رکھتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی پاکستان کے مشہور میک اپ آرٹسٹ وقار حسین ہیں جن کو ہم ودود احمد کے نام سے بھی جانتے ہیں جو اے ار وائی کے مشہور کامیڈی ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ میں ایک ایسے مرد کا کردار ادا کرتے ہیں جو زنخا کا کردار ادا کرتے ہیں۔ وقار حسین نے اسی ڈرامے سے دنیا بھر میں شہرت پائی تھی۔
آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں روزانہ وقار اپنی جلد کا خیال کیسے رکھتے ہیں جو یہ اتنے حسین دکھتے ہیں۔
وقار حسین کی مارنگ سکن روٹین ٹپ:
وقار حسین صبح کے وقت بھی کہیں جانے سے پہلے اپنے چہرے کو اچھی طرح دھوتے ہیں، اس پر کلینزنگ کرتے ہیں، اسکرببگ کرتے ہیں، ماسک لگاتے ہیں اور موائسچرائزر کے ساتھ کوئی بھی مارنگ وٹامن کریم لگاتے ہیں جس سے یہ اتنے چمکدار نظر آتے ہیں۔ ساتھ ہی اپنے سر کا مساج بھی کرتے ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ میری جلد آئلی ہے تو میں کسی بھی کمپنی کا سٹراجن لازمی استعمال کرتا ہوں۔ ڈیپ کلینزر بھی استعمال کرتا ہوں جوکہ جیل کی طرح ہوتا ہے۔
وقار حسین کی ایوونگ سکن روٹین ٹپ:
مارنگ کی طرح ایوونگ میں بھی یہی ساری روٹین کو دہراتے ہیں، لیکن سکرببگ لازمی کرتے ہیں کیونکہ وقار کہتے ہیں کہ میری جلد بہت سخت ہے اور ایپیڈرمس مشکل سے اترتی ہے میل دیر سے نکلتی ہے اس لئے میں ہفتے میں کوشش کرتا ہوں کہ 3 مرتبہ سکرببگ کرلوں۔ میں چہرے پر وٹامن سی کا ماسک لگاتا ہوں، زیتون کا تیل استعمال کرتا ہوں۔ اولیویا کا کلینزنگ ملک استعمال کرتا ہوں، آڑو کا سکرب لیتا ہوں۔ وٹامن سی کا سیرم بھی لگاتا ہوں۔ اس کے علاوہ وٹامن سی کا ڈراپ سیرم تو ضررو لگاتا ہوں۔