میں نے اپنی ناک کاٹ دی ۔۔ سارہ خان نے اپنی ناک کیوں کاٹ دی ؟ مداح پریشان ہوگئے، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Aug 04, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جو بہت وائرل ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان کی ناک پر زخم اور خون موجود ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اماں ابا، ناک کاٹ دی میں نے۔

سارہ علی خان کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے فوراً بعد مداحوں کی جانب سے تبصرے آنا شروع ہو گئے جس میں وہ ان سے یہ پوچھتے نظر آرہے ہیں کہ آپ نے اپنی ناک کیوں کاٹ لی۔ جبکہ متعدد پرستار اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اداکارہ سارہ علی خان کی ناک کاٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے سارہ خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں اور آئے روز اپنی مختلف ویڈیوز بنا کر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More