میں اپنی علیحدگی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی ۔۔ اداکارہ نمرہ خان نے پہلی بار اپنی طلاق سے متعلق کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Aug 03, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نمرہ خان ایک باصلاحیت فنکارہ ہیں جن کی اداکاری کو بہت سے لوگ سراہتے ہیں۔ نمرہ خان نے گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تھی۔ اداکارہ کے پرستار ان کے لیے ان کی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے کافی خوش تھے۔

شادی کے بعد اداکارہ نمرہ کی انسٹاگرام پروفائل اپنے شوہر کے ہمراہ متعدد تصویروں سے بھر گیا تھا جو لندن میں پولیس افسر ہیں۔ شادی کے بعد نمرہ خان اپنے شوہر کے ساتھ لندن چلی گئی تھیں۔ لیکن پھر اچانک انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تمام تصاویر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دیں اور اس حوالے سے بات کرنا چھوڑ دی۔

نمرہ خان حال ہی میں ایک مشہور ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان مدوع کی گئیں جس کی میزبانی نعمان اعجاز نے کی۔ نمرہ خان نے پہلی بار اپنے رشتے کی حیثیت کے بارے میں بات کی۔

نعمان اعجاز کے ہمراہ شریک میزبان نے نمرہ خان سے سوال کیا کہ پہلے آپ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور بعد میں آپ نے تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔ نمرہ نے شائستگی سے یہ کہتے ہوئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا کہ کیا براہِ کرم ہم اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کرسکتے ہیں!

ان مشہور شخصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں ان کے بارے میں نمرہ خان نے کہا کہ کسی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح آپ لوگوں کے مطابق اپنی زندگی گزارنے لگتے ہیں اور اس سے خوشی نہیں ملتی۔

نعمان اعجاز نے نمرہ خان سے پوچھا کہ کیا ان کی زندگی میں کوئی ہے یا ان کے پاس کوئی پروپوزل ہے؟ نمرہ نے جواب دیا کہ میری والدہ اور والد ایک رشتے کی تلاش میں ہیں اور مجھے صرف آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More