سوشل میڈیا اسٹار صارم اختر کی تصویر پہلی مرتبہ دنیا کے کون سے میوزیم میں لگا دی گئی؟

ہماری ویب  |  Aug 02, 2021

صارم اختر کے نام سے کون واقف نہیں وہ ایک پاکستانی ہی اور بیرون ملک مقیم ہیں ، سن 2019 کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے میچ کے دوران یہ پوری دنیا میں مشہور ہو گئے۔

انکی مشہوری کی وجہ یہ ہے کہ جب قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز آصف علی نے وہاب ریاض کی گیند پر جارہانہ مجاز بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھو ڑ ا تو یہ اپنے مایوس کن انداز میں دونوں ہاتھ اپنی ہی کمر پر رکھے چند منٹ تک کھڑے ہو کر آصف علی کو ہی دیکھتے رہے۔

انکا یہ انداز دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہو گیا اور سوشل میڈیا پر بننے والی ہر میم کا حصہ بننے لگا۔ اور آج ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے پہلے ہانگ کانگ میں بننے والے کے 11 میم میوزیم میں انکی وہی تصویر آویزاں کی گئی ہے۔ انکی یہ تصویر ایک مایوس کن مداح کے نام سے آویزاں کی گئی ہے۔

صارم اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ تویٹر پر ایک یو ٹیوب ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو میری بہن کو ہانگ کانگ کے دنیا کے سب سے پہلے بننے والے میم میوزیم میں نظر آئی ہے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ اس ویڈیو میں اپ میری تصویر 0 عشاریہ 37 سیکنڈ پر دیکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More