کسی کے گھر ننھا مہمان آنے والا ہے تو کوئی جلد شادی کرنے والا ہے ۔۔ وہ 5 اداکار کون سے ہیں جن کے ہاں خوشیاں آنے والی ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 02, 2021

خوشی بھی خدا کی طرف سے عطا کردہ نعمت ہے اور اس نعمت کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے، بالکل ایسے ہی ہمارے شوبز اداکار ہیں جن کے ہاں خوشیوں کی آمد ہے، کسی کی بات پکی ہوئی ہے، تو کسی کی شادی کی تیاریاں ہورہی ہیں اور کہیں ننھے مہمان کے آنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

٭ اریبہ حبیب:

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب کی 29 جولائی کو سعدیب عمران شیخ کے ساتھ بات پکی ہوئی ہے، جس کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اریبہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تقریب کی سجاوٹ اور ہال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایونٹ ڈیزائنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

٭ سارہ خان:

اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے لئے دونوں اتوار کے روز شاپنگ پر بھی گئے اور بچے کے کھلونے، چیزیں اور کپڑے وغیرہ بھی خریدے۔

٭ ناصر جان:

سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان کی شادی کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سسرال سے آئے ہوئے جہیز کی تصویر شیئر کی ہے ۔ "آخر کار سسرال سے فرنیچر آگیا، دوستو میں تیار ہوں۔" کچھ روز پہلے میرج ہال کی بھی تصویر شیئر کی تھی اور اپنے تمام فالورز کو شادی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف مہنگے تحائف ہی قبول کریں گے۔

٭ شہزین راحت:

اداکارہ شیزیں راحت کی شادی شعیب لاشاری سے ہوئی جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ پہلی عید منائی۔

٭ آکف الیاس:

آکف الیاس شوبز اداکاروں کے میک اپ آرٹسٹ ہیں جن کی شادی بھی حال ہی میں ہوئی ہے۔ ان کی شادی پر مہوش حیات نے بھی شرکت کی تھی۔ آکف ہیئر اور میک اپ آرٹسٹ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More