میں اپنے شوہر کے جوتے بھی اٹھاؤں گی... صدف کنول کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

ہماری ویب  |  Jul 31, 2021

صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ اے آر وائی کے انٹرویو میں شرکت کی اور جب ان سے شادی شدہ زندگی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو صدف کا کہنا تھا کہ "میں شہروز کے جوتے بھی اٹھاتی ہوں اور مجھے ایسا ہی کرنا چاہیے کیونکہ میں ان کی بیوی ہوں، یہ میرا کام ہے کہ دیکھوں شہروز کی چیزیں کہاں رکھی ہیں۔ جبکہ شہروز پر لازم نہیں کہ وہ میرے بارے میں ایسا ہی کریں۔ یہی ہمارا کلچر ہے، میں یہی سب اپنے گھر میں دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں"

پاکستان میں عورت بیچاری نہیں ہے

جب پروگرام کی میزبان نے عورت مارچ اور پاکستان میں خواتین کے حوالے سے سوال پوچھا تو اس پر صدف نے بتایا کہ"پاکستان میں عورت بیچاری نہیں ہے بہت طاقتور ہے۔ میں خود بہت طاقتور ہوں لیکن میرا کلچر میرا شوہر ہے کیونکہ میں نے اس سے شادی کی ہے۔ عورت مارچ "لبرلز" کا پھیلایا ہوا فلسفہ ہے لیکن میرا ماننا یہی ہے کہ اپنے شوہر کا خیال رکھنا چاہئے"

سوشل میڈیا پر بحث

صدف کے پروگرام کہ کلپس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن کی وجہ سے صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ صارف صدف کے بیان کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ تنقید بھی کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More