اداکارہ مِیرا مجھے بولنے لگی کہ میرا سکینڈل بناؤ ۔۔ نادیہ خان کے اداکارہ میرا سے متعلق نئے انکشافات

ہماری ویب  |  Jul 29, 2021

اداکارہ میرا ماضی کی مشہور اداکارہ اور مس انگریجی کے نام سے خود کو مشہور کروایا، آئے روز انگریزی کے ایسے الفاظ بول کر میرا جی نے اپنا خود مزاق بنوایا جس پر ان کو کبھی ندامت بھی نہیں ہوئی۔ پھر بات اگر میرا جی کے اسکینڈلز کی ہو تو وہ بے شمار ہیں۔ کبھی شادی کا سکینڈل تو کبھی طلاق کا اور کبھی پاگل خانے جانے کا۔

لیکن آج کل اداکارہ نادیہ خان کا ایک کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ فضاء علی کے شو میں یہ انٹرویو کے دوران بتاتی ہیں کہ: '' ایک مرتبہ میں کوئی شو ہوسٹ کر رہی تھی، اس وقت گلوکار علی ظفر کی پرفارمنس چل رہی تھی، اچانک میرا نے مجھ سے کہا کہ آج کل سب سے زیادہ اچھا اور کامیاب کون سا لڑکا چل رہا ہے، یہ کون ہے؟ میں نے جواب میں کہا کہ یہ علی ظفر ہیں، اچھے ہیں، ان کے گانے بہت مشہور ہیں۔ ''

جس پر میرا نے مجھے 3 مرتبہ بہت زور دے کر کہا کہ: '' نادیہ میرا اس کے ساتھ سکینڈل بناؤ، جلدی بناؤ، جا کر اعلان کرو، میں نے ہر بار کہا کہ ہاںا چھا ہے ابھی جاتی ہوں، میں تو نہ گئی کیونکہ پرفارمنس چل رہی تھی، اتنی دیر میں میرا خود اٹھ کر چلی گئیں اور جا کر علی ظفر کے ساتھ باتیں کرنے لگ گئیں ۔ ''

مذکورہ شو میں فضاء علی نے نادیہ سے کہا تھا کہ، وہ کیا واقعہ ہوا کہ جب میرا آپ کے شو کے لئے تو آئیں، مگر سیٹ کے باہر گھڑے ہو کر ہنگامہ کرکے واپس چلی گئیں۔ جس پر نادیہ نے کہا کہ: ''

میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا تھا کہ کوئی مہمان شو کے باہر کھڑا یہ کہے کہ میں یہاں کیوں ہو ں مجھے تو یہاں آنا ہی نہیں تھا۔ جبکہ میرا کو شو میں باقاعدہ معاوضہ دے کر اور ان کے مینیجر سے رابطہ کرنے کے بعد دوسرے شہر سے بلوایا گیا تھا لیکن انہوں نے آکر کہا کہ میں کون ہوں، کیوں ہوں، یہاں مجھے تو آنا ہی نہیں تھا۔ ''

مذید یہ بھی کہا کہ: '' سب سے الگ بات یہ ہے کہ میں جب بھی میرا سے ملتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے پہلی بار ملی ہوں، میں ہمیشہ میرا سے ملتی رہی لیکن اس کے باوجود کبھی کبھی میرا مجھے پہچاننے سے انکار کردیتی ہیں ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More