تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق اور 40 زخمی، دیکھیں ویڈیو

ہماری ویب  |  Jul 28, 2021

ٹریفک حادثات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں اور آج صبح ایک خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ لیہ میں جمن شاہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ: '' مسافر بس کو حادثہ موٹرسائیکل رکشے کو بچاتے ہوئے پیش آیا، البتہ مسافر بس کی خود رفتار تیز تھی جس کی وجہ سے توازن قائم نہ رہ سکا اور حادثہ رونما ہوا۔ حادثے میں زخمیوں اور مرنے والے افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں میں سے کئی کی حالت شدید تشویشناک ہے، پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ رکشہ رہڑی کو کراسنگ کر رہا تھا اور ساتھ اس کے ایک بائیک بھی تھی اور سامنے سے بس آ رہی تھی، یوں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا۔ البتہ بس کا نمبر 8877 LES بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More