پاکستان میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور قتل کیسز کے واقعات ہر آئے دن بڑھتے جا رہے ہیں، کبھی کوئی شوہر کے ہاتھوں ماری جا رہی ہے تو کہیں دوست احباب یا کسی اجنبی کے ہاتھوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے۔ نور، خدیجہ، صائمہ، قرۃ العین کے کیسز آپ کے سامنے حال ہی میں گزرے ہیں۔ اب بات پاکستان کے مشہور اور ماضی کے بااثر سیاستدان نواب اکبر بگٹی کی بہو ویشاء ابوبکر کی ہے۔
ویشاء نے کچھ دن قبل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام اپ لوڈ کیا تھا جو کہ خؤب وائرل ہوا اور اب اس پر انویسٹیگیشن کروائی جا رہی ہے کہ آیا یہ بات سچ ہے یا نہیں۔ البتہ معاملے کی نوعیت بہت سنگین ہے اور پاکستان کے ایک شاہی خآندان کے خلاف بات کی گئی ہے تو یقیناً اس بات میں دم ضرور ہوگا۔
ویشاء کہتی ہیں کہ:
'' میں نواب اکبر بگٹی کے چھوٹے بیٹے شاہ زوار بگٹی کی بیوی ہوں۔
شاہ زوار بگٹی مجھے مارنا چاہتا ہے، میری جان کو خطرہ ہے، وہ مجھے بھی ایسے ہی مار دے گا جیسے نور کو مارا گیا ہے، مریا شوہر انسان نہیں بلکہ جانور ہے، اس نے کئی اور لڑکیوں کی زندگی بھی برباد کی ہے، وہ میری ناک بھی توڑ چکا ہے، میں اس سے جان چھڑوانا چاہتی ہوں، میری بیٹی ابھی بہت چھوٹی ہے، وہ دو سال کی ہے اور اس کو بھی باپ سے خطرہ ہے، وہ مجھے نشے کی ادوایات دیتا رہا اور نازیباں تصاویر بنا کر بیلک میل بھی کیا، اس نے مجھے نماز پڑھنے سے بھی روکا، اور نماز پڑھتے ہوئے مجھے مارا پیٹا۔ اس نے میرے پیچھے ایک گنڈا لگایا ہوا تھا اور وہ کسی بھی وقت مجھے مار دے گا۔ میرا شوہر گستاخِ رسول ﷺ ہے یہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی بھی کرتا ہے، وہ شخص قرآن کی تلاوت کرتے وقت مجھے پیٹتا رہا ہے اور میرے پاس ان تمام چیزوں کا ثبوت ہے۔ میرا شوہر مسلمانوں کا دشمن ہے اور اس نے اسلام کو پامال کیا ہے۔ میری تعلیم بھی مکمل نہیں ہے اور میں کچھ عرصے میں ملک چھوڑنے والی تھی جس کا علم میرے شوہر کو ہوگیا اور اس نے میرے ساتھ ظلم بڑھا دیا۔
''