ایک مرتبہ پھر تمام کاروباری مراکز 6 بجے تک بند کرنے کا حکم ۔۔ سندھ بھر میں یہ پابندی کب تک رہے گی؟

ہماری ویب  |  Jul 26, 2021

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے کاروبای مراکز شام 6 بجے سے بند رہیں گے، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور صوبائی وزیر داخلہ نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 31 جولائی تک بند رہیں گے اور صرف انٹر میڈیٹ کے امتحانات کورونا ایس او پیز کے تحت جاری رہیں گے۔ مزید یہ کہ جمعہ اور اتوار کے روز مکمل طور پر کاروبار ی مراکز بند رہیں گے۔

صوبے میں تمام بڑے کاروباری مراکز، شادی ہال اور ریسٹورنٹ میں انڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ بند رہے گی تاہم ٹیک اوے کی سہولت صرف 10 بجے تک اور ہوم ڈیلیوری رات 12 بجے تک میسر رہے گی۔ یہی نہی بلکہ تمام بڑے تجارتی مراکز میں موجود فود کورٹ، میڈیکل اسٹور بھی شام 6 بجے بند ہونگے تاہم اشیائے ضروریہ کی دوکانیں جیساکہ بیکریز، ڈیری شاپس اور میڈیکل اسٹورز پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد عملہ آئے گا جبکہ سرکاری دفاتر میں وزیٹرز کی آمد بھی بند رہے گی یہ تمام تر پابندیاں صرف 1 ہفتے تک کیلئے نافذ کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس گزشتہ روز ہوا اور اس اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدارآمد آج سے شروع ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More