ہماری ویب | Jul 16, 2021
بھارتی مشہور ڈرامے بالکا ودھو میں کلیانی دیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ سریکھا سکری انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سریکھا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا، یہ کچھ ماہ سے شدید بیمار تھیں اور ان کو 2020 میں دماغی فالج بھی ہوگیا تھا۔
سریکھا کو ہمیشہ سے ڈرامہ انڈسٹری میں مرکزی کردار دیئے گئے تھے کیونکہ وہ ہر کردار میں خود کو ڈھال لیتی تھیں، ان کی عمر 75 سال تھی۔ آج صبح وہ ممبئی کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔ ان کے مرنے کی خبر جب میڈیا پر آئی تو ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی غم کا اظہار کیا جا رہا ہے
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More