کچھ لوگوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بہت فرصت سے تیار ہوتے ہیں کیونکہ ان کی ہر چیز اتنی میچنگ کی ملتی جلتی ہوتی ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے بہت آرام سے ساری چیزیں خریدی ہوں۔ لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جو میچنگ کی غرض سے چیزیں نہیں پہنتے، بس اچھی لگی تو پہن لیں، مگر ان کی وہ چیزیں بھی خوبصورت لگنے لگتی ہیں۔ اب اچھی چیزوں کی مالیت بھی زیادہ ہوتی ہے ، لیکن اگر مشہور شخص یا کوئی اداکار ہو تو وہ آسانی سے میچنگ کی اچھی مہنگی چیزیں استعمال کرلیتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی ہم آپ کو آج اداکارہ انوشکا شرما کے کپڑے،گھڑی، چشمے، لاکٹ اور ہینڈ بیگ کی قیمت بتانے جا رہے ہیں جس کو جان کر یقیناً آپ بھی خریدنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
٭ اس تصویر میں اداکارہ انوشکا شرما کی پہنی ہوئی گھڑی زیادہ مہنگی نہیں بس بھارتی 50 لاکھ روپے ہے یعنی اس کی پاکستانی پیسوں میں قیمت 1 کروڑ، 6 لاکھ، 70 ہزار، 3 سو سڑسٹھ
66
روپے ہے۔
٭ اسی تصویر میں آپ غور کریں تو ان کا پہنا ہوا امریکی برانڈ کا چشمہ پہنا ہوا ہے جس کی قیمت جان کر بھارتی مداحوں کے تو ہوش اڑ گئے تھے، مگر دی سن ویب سائٹ کے مطابق اس چشمے کی کل قیمت پاکستانی 84 لاکھ 32 ہزار 9 سو 22 روپے ہے۔
٭ انوشکا شرما لوکل برانڈز کے ہینڈ بیگز بھی اکثر استعمال کرتی ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے لیویز بھارتی لوکل کمپنی کے بیگز کی برانڈنگ کی ہے، البتہ اس میں موجود کالے رنگ کا پرس انوشکا نے خود بھی خریدا ہوا ہے جس کی قیمت پاکستانی 22 ہزار 3 سو 77 روپے ہے۔
٭ انوشکا پیرس اور فرانسیسی برانڈز کے لاکٹ زیادہ پہنتی ہیں، ان کا پہنا ہوا یہ لاکٹ پاکستانی 5۔1 ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے جس میں سونے اور چاندی کا پانی پھرا ہوا ہے۔