گُلاب تو روز ہی دیتے تھے، اور اب سونے کا تحفہ بھی دے دیا ۔۔ بیوی کو خوبصورت و مہنگے تحفے دینے والے شوبز کے 5 اداکار

ہماری ویب  |  Jul 14, 2021

شوہر اپنی بیویوں کو خوش رکھنے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں تاکہ ان کی ہر خواہش پوری کی جاسکے اور پھر ان کے لئے تحفے تحائف بھی خریدتے ہیں، اور موقع سالگرہ کا ہو تو لازمی قیمتی تحائف خریدے جاتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی شوبز اداکار بھی ہیں جو اپنی بیویوں کو خوش رکھنے کے لئے مہنگے تحفے خریدتے ہیں۔

1- یاسر حسین اور اقرا عزیز

دو سال قبل 2019 میں شادی کے بدھن میں بندھنے والی شوبز کی جوڑی یاسر حسین اور اداکارہ اقراء کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے ایک ساتھ اکثر سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یاسر حسین نے گزشتہ سال اپنی اہلیہ اقراء عزیز کو مہنگا موبائل فون بطور تحفے میں پیش کیا تھا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے نئے موبائل سے بنائے جانے والی سلو موشن ویڈیو شئیر کی تھی اور ویڈیو کی کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ میرے شوہر نے مجھے نیا فون گفٹ میں دیا جس سے میں اپنی سلو مو ویڈیو بنانے سے خود کو نہیں روک پا رہی۔

2- بلال قریشی اور عروسہ قریشی

حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی دوسری بار والدین بنے۔ بیٹے کی پیدائش پر دونوں فنکار جوڑی بے حد خوش ہیں۔ بلال اپنی فیملی کے ہمراہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔ بلال اپنی اہلیہ کو سپر کول مانتے ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ عروسہ کوسونے کی ایک خوبصورت انگوٹھی اور کڑا تحفے میں پیش کر کے ایک اچھے شوہر ہونے کا ثبوت دیا تھا۔

3- فلک شبیر اور سارہ خان

اداکارہ سارہ خان وک ان کے پیارے شوہر گلوکار فلک شبیر روزانہ ہی گُلاب کے پھول تحفے میں دیتے رہتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں، مگر گزشتہ روز سارہ خان کی سالگرہ پر فلک نے انہیں گلابوں کے گلدستے کے ساتھ ایک سونے کا دل کی شکل کا لاکٹ بھی دیا۔ انہوں نے پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی گئی اور لوگوں نے ان کو ساتھ رہنے اور آنے ولاے بچے کے لئے نیک دعائیں بھی دیں۔

4- پریانکا چوپڑا اور نک جونز

اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز جن کی طلاق کے متعلق پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں، انہوں نے بھی اپنی بیگم کو سونے کا بریسلیٹ تحفے میں دیا جس کی تصاویر پریانکا نے سوشل میڈیا پر نہیں دکھائی البتہ انہوں نے ایک پریس انٹرویو میں کہا تھا کہ میرے شوہر نے مجھے بریسلیٹ دے کر سرپرائز دیا، مجھے نہیں پتہ تھا کہ نک جانتے ہیں مجھے سونے کے بریسلیٹس پسند ہیں۔

5- کاجول اگروال اور گوتم

بھارتی اداکارہ کاجول اگروال کو ان کے شوہر کئی تحائف دیتے رہتے ہیں، مگر حال ہی میں انہوں نے بیگم کو سونے کی بندیا تحفے میں دی، جو ان کو بہت پسند آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More