میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں کیونکہ ۔۔ اداکارہ نور بخاری کا صارفین کو کرارا جواب

ہماری ویب  |  Jul 13, 2021

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ میں کسی کو بد دعا نہیں دیتی بس اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتی ہوں ، اداکارہ نور بخاری نے انکے ماضی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹس لگانےوالوں صارفین کو تنبیہ کر ڈالی۔

اپنے افیشل انسٹاگرام اکؤنٹ پرانہوں نے ایک اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں کسی کو بد دعا نہیں دیتی جو بھی میرے ماضی سے متعلق پوسٹس لگا رہے ہیں ان سے بس یہی کہنا چاہتی ہوں کہ خیر ہو آپکی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نور بخاری نے 90 کی دہائی میں بطور چائلڈ اسٹار شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور عروسہ، جنت اور پیار کرن تو نہیں ڈرنا جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا اس کے علاوہ بیشتر فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔

لیکن اکتوبر 2017 میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا اور اب وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزار رہی ہیں اور انکی 2 بیٹیاں ہیں جن میں بڑی بیٹی کا نام فاطمہ اور چھوٹی بیٹی کا نام شہر بانو ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More