ڈرامہ پردیس میں احسن کا کردار نبھانے والے اداکار اور ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں ، ان کی اداکاری کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔ سرمد کھوسٹ ایک مشہور ڈائریکٹر ہیں انہوں نے کئی ڈرامے یہاں تک کہ فلمیں بھی بنائی ہیں۔
ان کی عمر تقریباً 42 سال ہے، کچھ سال قبل یہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے شو میں آئے تھے، جہاں یہ اپنی شادی کے بارے میں بتا رہے تھے کہ:
''
جب میں 27 سال کا تھا تو میرا نکاح ہوا تھا اور اس وقت مجھے لگا کہ وہ بالکل سحیح عمل ہے، مجھے کرلینا چاہیئے، میں نے نکاح کرلیا، مگر پھر جب 3 دن گزرے تو مجھے اندازہ ہوا کہ میں غلط ہوں، ایسا کچھ نہیں ہے، شاید اب مجھے سب ختم کر دینا چاہیئے اور میں نے طلاق دینے کا پورا حق اپنی سابقہ بیگم کو دیا اور پھر اس نے مجھے طلاق دے دی، 3 دن میں ہی طلاق ہوگئی۔
میں نے طلاق بھی انگریزی میں دی اور پھر ساری کاغذی کاروائی ہوئی۔''
سرمد کھوسٹ عرفان کھوسٹ کے بیٹے ہیں اور سلطان کھوسٹ کے پوتے ہیں۔ ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔ ہمسفر جیسا کامیاب ڈرامہ بنا چکے ہیں۔