محبت بہت تھی، لیکن جھوٹ نہیں برداشت کرسکتا اس لئے طلاق دے دی اور ۔۔ 5 شوبز ستارے جن کی اچانک طلاق ہوگئی

ہماری ویب  |  Jul 11, 2021

شادی صرف دو لوگوں کا رشتہ نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے، لیکن جب بد قسمتی سے کوئی شادی نہیں چل پاتی اور بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے تو نہ صرف اس جوڑے کو طلاق کے طعنے سننے پڑتے ہیں بلکہ ان کے خاندان والے بھی آپس میں تنقید کے نشتر برساتے رہتے ہیں۔ یہ سب ایک عام زندگی کی کہانی نہیں ہے بلکہ پاکستانی و بھارتی اداکاروں کے ساتھ بھی ہوچکا ہے۔ ایسے ہی کچھ شوبز ستارے ہم آپ کو دکھا رہے ہیں جن کہ شادی تو بہت پیار اور محبت سے ہوئی اور مداحوں نے خوب پسند بھی کی، مگر جب اچانک طلاق کی خبریں آئیں تو کسی کو یقین ہی نہیں آیا۔

عامر خان اور کرن

اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ بیوی کرن راؤ کی حال ہی میں طلاق ہوئی ہے، ان کی طلاق کی خبریں سن کو تو کسی کو بھی یقین نہیں آیا، کیونکہ یہ دونوں ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے تھے، بہرحال جو قسمت کو منظور۔ اب بھی دونوں تصاویر میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

عامر اور سنجیدہ

عامر اور سنجیدہ جوکہ بھارتی ڈانس پروگرام نچ بلیے سیزن 3 کی مشہور جوڑی تھی، ان دونوں کی شادی کے 7 سال بعد طلاق ہوگئی، ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو کچھ دن ماں اور کچھ باپ کے ساتھ رہتی ہے۔ ان کی طلاق کی خبریں جب میڈیا پر آئیں تو مداحوں کو بہت دکھ ہوا۔ عامر کا ایک ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ: '' محبت بہت تھی مجھے سنجیدہ سے، لیکن میں کسی بھی معاملے میں جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، اس لئے سنجیدہ کو چھوڑ دیا میں نے، ہوسکتا ہے یہی نصیب میں ہو ہمارے ۔ ''

شہروز اور سائرہ

شہروز اور سائرہ جن کو چاکلیٹی کپل کہا جاتا تھا، یہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے تھے، ان کی بیٹی نورے بھی ہے ۔ ان کی طلاق بھی اچانک ہوئی اور فوری شہروز نے دوسری شادی صدف کنول سے کرلی۔

عامر لیاقت اور بشریٰ

عامر لیاقت جن کی اب تیسری شادی کی خبریں سرگرم ہیں، یہ اپنی پہلی بیوی بشریٰ کو طلاق دے چکے ہیں، ان کے دو جوان بچے بھی ہیں، اور اب ان کی دوسری بیوی بھی کچھ وقت سے ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ عامر کی پہلی بیوی بشریٰ ایک اینکر ہیں اور اب اپنے یوٹیوب چینل پر مذہبی و شوبز شخصیات سے ٹاک شو پروگرامز کرتی ہیں۔

محسن حیدر اور فاطمہ سُہیل

محسن عباس نے فاطمہ سہیل کو طلاق دی تو لوگوں نے اس کا الزام اداکارہ مہوش جہانگیر پر لگایا کہ ان کی وجہ سے محسن اور فاطمہ جدا ہوئے، جبکہ نازش نے ایک ٹی وی پروگرام میں واضح بتایا کہ مجھے کسی کی ذاتی زندگی کو خراب کرنے کا کوئی حق نہیں، جب تک میاں بیوی کا رشتہ مضبوط نہ ہو، شادی نہیں چل سکتی۔ فاطمہ سہیل طلاق کے بعد ڈراموں میں چھوٹے کردار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More