میرا کوئی مذہب نہیں میں صرف بابیل ہوں ۔۔ بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے نے بڑا انکشاف کر دیا

ہماری ویب  |  Jul 10, 2021

بھارت کے مشہورو معروف اداکار عرفان خان کے بڑے بیٹے بابیل خان نے کہا کہ ہے کہ انکا تعلق کسی مذہب نہیں ہے، اپنی آفیشل اسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے ایک خصوصی سٹوری شئیر کی جس میں وہ ایک سوشل میڈیا صارف سے بات چیت کر رہے ہیں اسی بات چیت کے دوران صارف نے ان سے پوچھا کہ آپ مسلمان ہیں ؟ "تو جواب میں بابیل خان نے کہا کہ میں کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتا اور میں صرف بابیل ہوں "۔

بابیل خان نے انسٹا گرام میں اسکرین شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ " میں تمام مذاہب کی مقدس کتابیں پڑھتا ہوں اور ان کتابوں میں میں قران ، بائبل،گیتا اور گوروگرانتھ صاحب شامل ہیں اور میں صرف ایک نہیں بلکہ تمام مذاہب کیلئے ہوں"۔

جبکہ انہوں نے سوالیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ " ہم سب عقائد کی بنیاد پر ایک دوسرے کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں"۔

واضح رہے کہ بھارتی لیجندری اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفکشن کی وجہ سے 29 اپریل کو انتقال کر گئے تھے اور انکے سوگواران میں 2 بیٹے بابیل ، ایان اور ایک بیوہ بیوی شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More