آدھی زندگی ساتھ گزارلی اور اب ۔۔ شوبز کے وہ اداکار جن کی شادی کو 25 سال ہوگئے اور محبت آج بھی ویسی ہی ہے

ہماری ویب  |  Jul 10, 2021

شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے جس کو نبھانے والے اپنی کامیابی کی نوید خود سناتے ہیں۔ میاں بیوی جب ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں اور آپس کے تعلقات کو مضبوطی کے ساتھ آگے لے کر چلنے کا عہد کرلیتے ہیں تو دنیا کی بڑی سے بڑی پریشانی بھی ان کے سامنے رکاوٹ پیدا نہیں کر سکتی اور وہ ایک طویل عمر ایک دوسرے کے ساتھ گزارتے ہیں۔

ایسے میاں بیوی کی خوبصورت جوڑی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی موجود ہیں جنہوں نے اپنی شادی کی سلور جبلی منائی، جس کے بارے میں آج ہم جانیں گے۔

1- نتاشا حسین

فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل و اداکارہ نتاشا حسین سے ہر کوئی واقف ہے۔انہوں نے 19 سال کی عمر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور کافی عرصے سے اس فیلڈ سے وابستہ ہیں۔ نتاشا ڈراموں میں بھی دکھائی دیتی ہیں اور ان کا حالیہ ڈرامہ "یہ دل میرا" تھا جس میں انہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ نتاشا حسین کی شادی کو 25 سال ہوچکے ہیں اور وہ اپنے شوہر عباس کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کر رہی ہیں۔ جوڑے کی دو بیٹیاں جن کے نام تانیہ اور زارا ہیں۔ رواں سال نتاشا نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شادی کی پچیسویں سالگرہ کا جشن منایا تھا۔

2- نعمان اعجاز

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا شمار بھی ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو کئی سالوں سے شوبز سے وابستہ ہیں۔ نعمان اعجاز کی اداکاری میں آج بھی اتنی جان موجود ہے جتنی آج سے 15 سال پہلے موجود تھی۔ انہوں نے خود کو اتنا ایکٹیو رکھا ہے کہ اپنے بیٹیوں کی عمر کے دکھائی یدتے ہیں۔

اداکار نعمان اعجاز کی شادی کو 25 سال سے زائد ہوچکے ہیں یعنی ان کی بھی شادی کی سلور جبلی مکمل ہوچکی ہے اور ان کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر سال اپنی شادی کو سالگرہ کو کیٹ کاٹ کر سیلیبریٹ کرتے ہیں۔ نعمان اعجاز کے تین بیٹے ہیں جن کے نام شامیر، زاویار اور ریان ہیں۔

3- ثمینہ پیرزادہ

شوبز صنعت کی مایہ ناز اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ٹیلی ویژن اداکارہ و پروڈیوسر ثمینہ پیرزادہ فروری سن 1975 میں سینئر اداکار عثمان پیرزادہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اداکارہ کی شادی کو 25 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور آج بھی دونوں فنکاروں کے درمیان ازدواجی رشتہ مضبوط ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More