ہم نے اپنے بچوں کا چہرہ کسی کو نہیں دکھایا ڈر لگتا ہے کہ ۔۔ 5 مشہور اداکار کون سے ہیں جنہوں نے اب تک اپنے بچوں کا چہرہ کسی بھی مداح کو نہیں دکھایا ؟

ہماری ویب  |  Jul 10, 2021

شوبز اداکاروں کی مقبولیت سے پوری دنیا واقف ہے۔ مداح ان کے بارے میں سب کچھ جاننے کے لیے بے چین نظر آتے ہیں، تاہم مشہور اداکار بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنے کام اور زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر آئے روز تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے رہتے ہیں۔ لیکن چند اداکار ایسے ہیں جو خود بہت مقبول ہیں لیکن اپنے بچوں کو میڈیا سے دور رکھتے ہیں۔ آج ہماری ویب میں مشہور اداکاروں کے بچوں کے بارے میں جانیں گے اور ساتھ ہی تصاویر بھی دیکھیں گے جو انہوں نے خود شیئر کی ہیں، البتہ بچوں کی شکلیں واضح نہیں ہیں۔

فیروز خان

اداکار فیروز خان جنہوں نے ڈارمہ سیریل خانی سے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا وہ اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر تو شیئر کرتے ہیں مگر ان کے بچے کی شکل آج تک کسی نے نہیں دیکھی اور نہ یہ اپنے بچے کو میڈیا پر دکھاتے ہیں۔

سعدیہ غفار

اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے مگر انہوں نے اپنی بچی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر ظاہر نہیں کیا ہے۔ ان کی بچی کی پیدائش کا اداکارہ صبور علی کو سب سے زیادہ انتظار تھا اور سب سے پہلے اداکار یاسر حسین نے سعدیہ کی بیٹی کی پیدائش کی پوسٹ شیئر کی تھی۔

جی جی حدید

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید اپنی بیٹی خائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی ان کا کہنا ہے کہ: '' میں نے کبھی اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی اور نہ میں چاہتی ہوں کہ میری بچی کو لوگ دیکھیں کیونکہ مجھے ڈر لگتا ہے جس طرح لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں ویسے ہی میری بچی پر تنقید کریں گے اور جس کو بھی بچی کی جھلک نظر آئے وہ سوشل میڈیا پر تصویر کو دھندھلا کردے ، جیسے جیسے ہماری بیٹی بڑی ہو رہی ہے ہمیں احساس ہو رہا ہے کہ ہم ہر چیز سے اسے نہیں محفوظ رکھ سکتے جیسے ہم چاہتے ہیں۔ ''

عمران اشرف:

اداکار عمران اشرف نے اپنے بچے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر تو کی، البتہ بچے کی جھلک نہیں دکھائی کیونکہ ان کو اپنے بچے کو دنیا کی نظروں سے محفوظ بنانا ہے۔ ایک تقریب میں ان سے سوال پوچھا تو عمران نے کہا کہ وقت کے ساتھ بچے کی جھلک خود ہی نظر آ جائے گی۔

ویرات کوہلی:

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی اپنی بیٹی کی تصویرکو مداحوں کے ساتھ شئیر نہیں کیا۔ انوشکا اور ویرات کے چاہنے والے بہت زیادہ بے چین ہیں کہ وہ اپنی ننھی پری کی تصویر سوشل میڈیا پر دکھائیں گے، البتہ حال ہی میں انوشکا نے بیٹی کی پرورش کے لئے اداکاری سے بھی بریک لے لیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More