ویسے تو پاکستانی شوبز شخصیات سے پرینک کرنا آسان کام نہیں ہے لیکن کئی ایسے اداکار ہیں جو کہ پرینک کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہیں فنکاروں میں فیصل قریشی بھی شامل ہیں۔
فیصل قریشی سوشل میڈیا پر فائزہ سلیم کی جانب سے کیے گئے پرینک کا شکار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا سیلیبریٹی فائزہ سلیم نے فیصل قریشی کو 50 روپے میں انٹرویو لینے کی پیشکش کر دی ہے۔ ایف ایچ ایم پاکستان FHM Pakistan کے پیج پر کی جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائزہ مذکورہ پیج کی کارکن بن کر فیصل کو کال کر رہی ہیں۔
ویڈیو کے مطابق فائزہ فیصل کو 50 روپے میں انٹرویو کی آفر دے رہی ہیں جس پر فیصل نے انگریزی میں کہا کہ آپ مجھے 30 منٹ بعد کال کریں۔ جبکہ فائزہ نے فیصل کو انٹرویو کے لیے رقم بھی آفر کر دی۔ جس پر فیصل کو اردو میں کہنا پڑا کہ آپ مجھے 30 منٹ بعد کال کریں۔ بلکہ میرے پی آر سے رابطہ کریں۔
فائزہ سلیم کے اس پرینک کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے۔