فنڈ جمع کرنا ایک بہت مشکل کام تھا لیکن جب دلیپ کمار آئے تو ۔۔ عمران خان نے عظیم اداکار کی پرانی یادوں پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Jul 09, 2021

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اپنے جزبات کا اظہار سما جی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کیا، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کی موت کا سن کر دل سے بہت افسوس ہوا اور وہ دلیپ کمار کی سخاوت کو کبھی نہیں بھول سکتے جبکہ شوکت خانم کینسر اسپتال ی فنڈ ریزنگ میں انہوں نے قلیدی کر دار ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابتداء میں شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ ایک مشکل کام تھا لیکن جب پاکستان اور لندن میں لیجنڈری اداکار دلیپ کمار فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شریک ہوتے تو ایک خطیر رقم جمع ہو جایا کرتی تھی۔

اس کے علاوہ انکی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نئی نسل کیلئے دلیپ کمار سب سے بڑے اور ورسٹائل اداکار ہیں ۔ واضح رہے کہ ایک طویل عرصے تک بھارتی فلمی دنیا پر راج کرنے ولے اداکار 98 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More