میں پہلی بار سسرال آئی ہوں اور یہاں سب ۔۔ نادیہ خان کا نیا سسرال کیسا ہے اور ان کے گھر میں کون کون ہے؟ دیکھیں ان کے گھر کے ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Jul 09, 2021

پاکستان کی مشہور و معروف میزبان واداکارہ نادیہ خان کی جانب سے حال ہی میں ایک ویلاگ شئیر کی گئی جس میں وہ اپنے شوہر فیصل راؤ کے ہمراہ اپنے سسرال میں موجود تھیں۔

اداکارہ نادیہ خان رواں سال 2021 کے آغاز میں 2 جنوری کوفیصل ممتاز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں جبکہ 10 جنوری کو انہوں نے ولیمے کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ یہ نادیہ خان کی تیسری شادی ہے۔

نادیہ صرف ایک اداکارہ اور میزبان ہی نہیں ہیں بلکہ وہ ایک یو ٹیوبر بھی ہیں۔ نادیہ آؤٹ اسٹائل ڈاٹ کام کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہے ، جس پر نادیہ فیشن ، میک اپ اور اپنی حقیقی زندگی سے متعلق ویڈیوز بناکر اپلوڈ کرتی ہے۔

چونکہ نادیہ نے فیصل راؤ سے شادی ہے ان کی زیادہ تر ویڈیوز ویلاگز کی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ مختلف چیزوں کی کھوج کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

نادیہ خان نے حال ہی میں پہلی بار اپنے سسرال کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیں۔ نادیہ نے جو نیا ویلاگ اپلوڈ کیا ہے اس میں وہ اپنے سسرالیوں کے گھر میں کچھ تفریحی وقت گزارتی دکھائی دیں۔

میزبان نادیہ نے اپنے شوہر فیصل راؤ کی پرانی تصویروں کو بھی دیکھا اور ساتھ فیصل کے بھائی نے اپنے بچپن کی یادیں بھی شئیر کیں۔

ویڈیو میں نادیہ خان کو اپنے سسرال میں کچن میں کام کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

آخر میں نادیہ خان نے سب گھر والوں کو آئس کریم پیش کی کیوں کہ وہ کھیر بنانا نہیں جانتی تھیں۔

دیکھیں نادیہ خان کے سسرال سے خوبصورت مناظر اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More