شادی شدہ زندگی کامیابی سے چلانا اور پیار محبت سے رہنا ایک بڑا اہم مرحلہ ہے، لیکن وقت اور حالات ہر کسی کا ساتھ نہیں دیتے اور یوں شادیاں ٹوٹ جاتی ہیں، مگر جب دوسری شادی کی باری آئے تو بہت محتاط رہنا پڑتا ہے اور دوسری شادی کے وقت اپنے قریبی عزیز دوست بھی کہیں نہ کہیں ہمیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں چاہے شادی کوئی عورت کرے یا مرد یہ عموماً ہمارے معاشرے کا ایک منفی رویہ بن چکا ہے۔ صرف عام انسان ہی نہیں بلکہ اداکاراؤں کی زندگی میں بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں جن کی بناء پر ان کو گھر توڑنے والی خواتین سمجھا جاتا ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ ہر عورت دوسری عورت کا گھر توڑنے کی وجہ بنے۔ مگر چونکہ ہمارے ہاں لوگوں کی خوشی میں خوش ہونے والے کم ہیں اس لئے گھر توڑنے جیسے القابات سے نواز دیتے ہیں۔ بہرحال کچھ ایسی شوبز اداکارائیں جنہوں نے شادی ان مردوں سے کی جو پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
٭ طوبیٰ عامر:
طوبیٰ عامر شادی سے قبل اداکارہ نہیں تھیں، مگر ایک ماڈل ضرور تھیں، انہوں نے پہلے سے شادی شدہ 2 بچوں کے باپ عامر لیاقت سے شادی کی اور ان کی شادی پر بہت تنقید کی گئی، لیکن اس کے بعد یہ خوشی سے ایک ساتھ رہ رہے تھے، مگر پھر ہانیہ خان نے عامر لیاقت سے شادی کا ڈھونگ رچایا، جس کی وجہ سے طوبیٰ اور عامر میں بھی علیحدگی ہوگئی ہے، البتہ ان کی طلاق کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
٭ غنٰی علی:
غنیٰ علی نے بزنس مین عمیر سے کچھ ماہ قبل ہی شادی کی تھی، مگر شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مبینہ طور پر مسٹر عمیر کی پہلی شادی سامنے آگئی کہ انہوں نے 5 سال قبل پہلی شادی کی تھی اور ان کا ایک بچہ بھی ہے، لوگوں نے غنیٰ علی کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹرول کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عورت ایسی ہی ہے جوکہ سراسر غلط تھا۔
٭ صدف کنول:
اداکارہ اور ماڈل صدف کنول نے شہروز سبزواری سے شادی کی، جس پر سائرہ یوسف کو پسند کرنے والی عوام نے شہروز اور صدف کو اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا اور ہر جگہ صدف کے نام کو کاٹنے والی اور توڑنے والی سے مخاطب کیا گیا۔ لوگوں کو آج بھی لگتا ہے کہ صدف نے سائرہ یوسف کا ہنستا بستا گھر توڑا ہے۔
٭ نادیہ خان:
اداکارہ و ہوسٹ نادیہ خان نے فیصل سے شادی کی تو کچھ عرصے میں ہی فیصل کی مبینہ بیوی سامنے آگئی جو کہ ان کی پہلی بیوی تھی۔ مگر اس وقت نادیہ خان کا ایک انتڑویو بہت وائرل ہوا اور انہوں نے کہا کہ:
''
ہم نے کسی کا گھر نہیں توڑا، آپس میں خؤشی سے شادی کی ہے اور خؤش رہنا چاہتے ہیں، دلوں میں ہمارے کوئی بُرائی نہیں ہے اور نہ ہم نے چھپ کر شادی کی، جو کچھ کیا سب کے سامنے ہے اور دوسری یا تیسری شادی کرنے والوں پر لوگوں کو بولنے کا موقع چاہیئے، مگر یہ حق تو انسان کو خدا نے بھی دیا ہے۔
''