ہماری ویب | Jul 07, 2021
گلوگار عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی خبریں 3 دن سے بہت وائرل ہو رہی ہیں اور ہر جگہ ان کی دوستی کے چرچے ہو رہے ہیں، ساتھ ہی لوگوں نے یہ بھی کہنا شروع کر دیا کہ میرب نے ہانیہ کی جگہ لے لی کیونکہ اکثر تصاویر میں دونوں کو ساتھ دیکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Merub Ali (@meruub)
A post shared by Merub Ali (@meruub)
میرب علی ایک ماڈل ہیں اور ان کی عمر 25 سال ہے یہ 23 جنوری 1996 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے اور عاصم اظہر کے خاندانی تعلقات بہت اچھے ہیں اور اکثر تصاویر میں میرب علی کی والدہ ارو عاصم کی والدہ گُلِ رعنا ایک ساتھ نظر آئیں ہیں۔
میرب کا بھائی زاویر علی ایک وی لاگر ہے اور اکثر اپنی بہن کے ساتھ مل کر مختلف وی لاگز بناتا ہے اور اس کی سالگرہ کی پارٹی میں عاصم اظہر بھی پیش پیش تھے۔
میرب نے 2018 میں اپنا ماڈلنگ کا کیرئیر شروع کیا اور یہ زیادہ تر انسٹاگرام پر ہی نظر آتی ہیں، مگر عاصم اظہر کے ساتھ 2 گانوں پر جیمنگ کرتی ہوئی بھی نظر آئی ہیں اور سجاد علی کے گانے دل لگیا میں بھی نظر آئی ہیں۔ یہ پاکستان کے مشہور فیبرک برانڈز نشاط لیلن، آؤٹ فٹرز اور سترنگی کے ماڈل شوٹس بھی کر چکی ہیں۔ یہ گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں اور اب ماڈلنگ میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔
دیکھیں چند تصاویر:
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More