اگر ہمارے اپنے بچے ہوتے تو یہ بہت اچھا ہوتا لیکن ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ ۔۔ دلیپ کمار کے گھر میں کون کون ہے؟ جانیں ان کے بارے میں چند ایسے سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jul 07, 2021

بھارتی فلم انڈسٹری کی شان لیجنڈری محمد یوسف خان المعروف 'دلیپ کمار' آج بروز 7 جولائی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انہوں نے 68 فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی ماہرانہ اداکاری سے دیکھنے والوں کو اپنی توجہ حاصل کروائی۔ ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور ان کے انتقال پرانتہائی رنج میں مبتلا ہیں۔

دلیپ کمارکئی مہینوں سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

*دلیپ کمار کی پیدائش

مایہ ناز فنکار دلیپ کمار سن 1922ء میں پشاور کے محلےخداداد میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد دلیپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سن 1935 میں ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔

* فلمی کیرئیر

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سن 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کے منفرد کردار سے حاصل کی۔

*پاکستانی اعزاز کب حاصل کیا؟

شہنشاہ جزبات دلیپ کمار کو سن 1998 میں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشانہ امتیاز سے نوازا گیا، اور اسی سال انہوں نے اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

آج 'ہماری ویب' کی جانب سے دلیپ کمار کے چاہنے والوں کو ان سے متعلق دلچسپ حقائق بتائیں گے۔

1- ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دلیپ کمار سن 1940 میں ایک مرتبہ اپنے والد سے کسی معاملے پر لڑ کر گھر چھوڑ کر دوسرے شہر منتقل ہوگئے تھے۔ وہ بھارت کے شہر پونے میں آرمی کلب میں سینڈوچ کا اسٹال لگاتے تھے۔

2- ایک اور بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل دلیپ ہندوستان کے شہر پونے میں پھل فروخت کرتے تھے۔

3- دلیپ کمار نے سن 1981 میں عاصمہ رحمان نامی خاتون سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی ملاقات ایک کرکٹ میچ کے دوران ہوئی تھی۔ تاہم یہ شادی دو سال سے زیادہ نہیں چل سکی تھی۔

4- دلیپ کمار کوفلمی پردے پر ہمیشہ سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، لیکن یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ دلیپ حقیقی زندگی میں ایک بہت ہی محبت کرنے والی شخصیت تھے اور ساتھ ہی اپنے اہلخانہ کے ساتھ بہت ہنسی مذاق کا سماء باندھنے والی شخصیت تھے اور لوگوں کو گھنٹوں تک ہنساتے تھے۔

5- اداکار دلیپ کمار اپنی دوسری اہلیہ و اداکارہ سائرہ بانو سے عمر میں 22 سال بڑے تھے۔ شادی کے وقت دلیپ کمار کی عمر 44 برس تھی جبکہ ان کی اہلیہ کی سائرہ 22 سال کی تھیں۔ دلیپ کمار نے سائرہ بانو کے ساتھ فلمز میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ ان سے عمرمیں کہیں زیادہ چھوٹی نظر آتی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں سائرہ سے پیار ہوگیا اور انہوں نے سائرہ بانو کو شادی کے لیے پروپوز کر دیا۔

6- دلیپ کمار سنگیت کا بھی بہت شوق رکھتے تھے۔ ان کی اہلیہ کے مطابق وہ نہ صرف اداکاری میں کامیاب تھے، بلکہ انہیں انتاکشری میں شکست دینا نا ممکن تھا۔

7-مایہ ناز اداکار دلیپ کمار کے سب سے قریبی دوست کا تعلق بھی فلم انڈسٹری سے تھا۔ ان کے سب سے قریبی دوست راج کپور تھے۔

8- اداکار دلیپ کمار نے اپنے کیرئیر کی ابتداء پانچ ہزار روپے سے کی جب ان کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کی اونر دیویکا کماری سے ہوئی تھی۔

9- دلیپ کمار کی دو شادیاں ہوئیں لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ ایک انٹرویو میں دلیپ کمار نے کہا تھا ، "اگر ہمارے اپنے بچے ہوتے تو یہ بہت اچھا ہوتا۔ " لیکن ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ ہم دونوں خدا کی مرضی کے تابع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہی کافی ہے کہ ہمارا خاندان پہلے ہی اتنا وسیع ہے جس میں بہت ساری بھانجیاں اور بھتیجے اور ان کے بھی بچے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More