سب کو خدا کی طرف لوٹنا ہے ۔۔ شہنشاہِ جزبات دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ہماری ویب  |  Jul 07, 2021

بھارتی اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل کے باعث انتقال کرگئے۔ شہنشاہِ جزبات کی موت بھارتی انڈسٹری کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے، انہوں نے اپنے وقت میں کئی بلاک بسٹر فلمیں کیں جن میں سب سے زیادہ مغل اعظم، دیوداس، رام اور شام، مدھومتی، نیا دور، فٹ پاتھ، پیغام، امر، انسانیت، جگنو اور گنگا جمنا شامل ہیں جن کی مثال کہیں نہیں ملتی ہے۔

ان کے آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ پر ترجمان فیصل فاروقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ: بے شک! ہمیں خُدا نے اس دُنیا میں بھیجا ہے اور لوٹ کر ہمیں اُسی کی طرف جانا ہے۔ دکھے ہوئے دل اور شدید غم کے ساتھ، میں یہ بتا رہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کرگئے ہیں، اب ہم ان کی آواز ہی سن سکیں گے جو فلمی انداز تھا، اب وہ ہم میں نہیں۔

دلیپ کمار کو ان کی خدمات کے پیشِ نظر بھارتی حکومت کی جانب سے پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے اور 1998 کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے انہوں نے 1944 میں اپنی پہلی فلم جوار سے کیریئر شروع کیا اور 1960 میں مشہور زمانہ فلم مغل اعظم میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم کے بعد سے دلیپ کمار کا نام شہزادہ سلیم پڑگیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی میت ممبئی کے اسپتال سے ان کے گھر منتقل کی جارہی ہے۔ دلیپ کمارکی تدفین آج شام 5 بجے ممبئی سینٹاکروز کے جوہو قبرستان میں کی جائے گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More