میں اب کام نہیں کروں گی ۔۔ جانیں وہ 5 پاکستانی اداکارائیں کونسی ہیں جنہوں نے مشہور ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑ دی

ہماری ویب  |  Jul 06, 2021

شوبز انڈسٹری میں جہاں روزانہ کئی نئے اداکار شامل ہوتے ہیں تو وہیں کچھ اداکار شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیتے ہیں۔

آج کی پوسٹ میں ہم 5 مشہور پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست شیئر کرنے جارہے ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی فیصلے کی بنیاد پر شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔

1- ایمن سلیم

مشہور ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے پذیرائی حاصل کرنے والی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے گزشتہ روز اپنے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ اداکارہ کی جانب سے بیان سامنے آیا کہ وہ اب ڈراموں میں اداکاری نہیں کریں گی ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو مستقبل میں کام کے حوالے سے یقین دہانی بھی کرائی۔

ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام کے پیغام میں کہا کہ وہ انڈسٹری سے بے حد محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ اس سے جڑی رہیں گی۔

2- نیمل خاور خان

اداکارہ نیمل خاور خان جو کہ اداکار و سیاستدان حمزہ علی عباسی کی زوجہ ہیں انہوں نے اپنی شادی کے بعد سے ہی شوبز صنعت سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ میرا اداکاری کا تجربہ مختصر لیکن اچھا رہا اور اس شعبے میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ نیمل خاور نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور پیار دیا۔

3- سارہ راضی خان

معروف سابقہ پاکستانی اداکارہ سارہ راضی خان جو اپنی بہن اریشہ رضی خان کے ساتھ بطور چائلڈ اسٹار انڈسٹری میں شامل ہوئی تھیں انہوں نے بھی اپنی شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دہا تھا۔ ان کی شادی اٹھارہ برس کی عمر میں اپنے کزن محمد عمیر سے ہوئی۔انہوں نے اپنے شوہر اور کنبے کے لئے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

4- عینی جعفری

انڈسٹری کی سابقہ ماڈل اور اداکارہ عینی جعفری ایک باصلاحیت فنکارہ تھیں۔ وہ بہت سے ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔ عینی کی شادی کی خبر اچانک سامنے آئی تھی اور اپنی شادی کے کچھ دن بعد انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔عینی جعفری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکثر پوسٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

5- ایمن خان

ایک اور مشہور مگر سابقہ اداکارہ ایمن خان کا شمار بھی ان سیلیبرٹیز میں کیا جاتا ہے جنہوں نے نام کمانے کے کچھ سالوں بعد شوبز کو خیر بعد کہا۔ ان کی شادی اداکار منیب بٹ کے ساتھ ہوئی۔ آج کل وہ سوشل میڈیا پر منیب بٹ اور اپنی بیٹی کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی نظر آتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More