بجلی کی غفلت غفلت نہیں بلکہ اس سے جان بھی جا سکتی ہے اور۔۔ نادیہ حسین نے غصے میں نوکرانی پر برسنے کی ویڈیو کے بارے میں مزید کیا بتایا؟

ہماری ویب  |  Jul 05, 2021

معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا اپنی وائرل ویڈیو پر کہنا ہے کہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی اور بجلی کی غفلت غفلت نہیں بلکہ اس سے جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے ساتھ ہی ساتھ انہوں یہ بھی واضح کر ڈالا کہ مذکورہ ویڈیو اگر اشتہاری مہم ہونے کے برعکس اگر حقیقت بھی ہوتی اور اگر انکی گھریلو ملازمہ بھی ایسا ہی کرتی تو اسکے ساتھ بھی انکا یہی سلوک ہوتا۔

فیشن ڈیزائنر نادیہ حسین نے یہ بھی کہا کہ میرے پارلر میں بہت سی لڑکیاں اس طرح کی غفلت برتی ہیں جس کی وجہ سے انکے پارلر کے بہت سے برقی آلات اور مائیکروویو اوون پھٹ چکے ہیں جبکہ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ میں اپنی گھریلو ملازمہ کا ایک قصہ شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ملازمہ نے میرے بچوں کو باتھ دینے کے بعد ہیئر ڈرائیر کا استعمال کیا اور ہیئر ڈرائیر کو چلتا ہی چھوڑ دیا اور یہ ہیئر ڈرائیر 3 گھنٹوں تک چلتا رہا اور پھر جب میں کمرے میں داخل ہوئی تو میں نے اسے بند کرا چاہا تو اس کا پلگ بہت گرم تھا جسے میں کپڑے سے پکڑ کر بند کیا اور اس غلطی سے میرے بچوں کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو معاشرے میں حیثیت سے جوڑا گیا ،غلطی اور غفلت میں حیثیت معنی نہیں رکھتی اور مالک یا بس اس طرح کی غفلت پر ڈانٹ ڈپٹ کر سکتا ہے اور میں نے بھی وہی کیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل نادیہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گھریلو ملازمہ کو سوئچ بند نا کرنے اور موبائل میں مگن رہنے پر ڈانٹ ڈپٹ کرتی دِکھائی دے رہی تھیں۔

تاہم اداکارہ نے اب انسٹاگرام پر بھی ایک ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ ایک برانڈ کی اشتہاری مہم تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More