اب ہم میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا سفر۔۔ عامر خان اور انکی اہلیہ کرن راؤ کے درمیان طلاق ہو گئی

ہماری ویب  |  Jul 03, 2021

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور انکی اہلیہ کرن راؤ م کے درمیان طلاق ہو گئی ہے، بھارتی انڈسٹری میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانے والے اداکار عامر خان اور انکی دوسری اہلیہ سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے اور اس بیان میں کہا گیا ہے کہ زندگی کے ان 15 سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی نئے تجربات کئے ، دھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے اور ہمارا رشتہ محض محبت، عزت، اوت اعتبار کی بنیاد پر پروان چڑھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب ہم میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں لیکن بیٹے (آزاد راؤ) کے والدین ہونے کی حیثیت سے ہم ایک فیملی ہی ہیں جبکہ ہم کافی عرصے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ علیحدگی ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات فلم لگان کے سیٹ پر ہوئی جس میں کران راؤ اسٹنٹ ڈائریکٹر اور عامر خان فلم میں مرکزی ہیرو کا کردار ادا کر رہے تھے اور ان دونوں کی شادی 28 دسمبر 2008 میں ہوئی اور کرن راؤ عامر خان کی دوسری بیوی تھی جبکہ پہلی بیوی رینا دتہ سے انکے 2 بچے جنید خان اور ایران خان ہیں اور پہلی بیوی سے طلاق شادی کے 16 سال بعد 2002 میں ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More