چھوٹے بھائی بہن کی شادی کروا دی، لیکن اب تک خود شادی نہیں کی ۔۔ جانیں وہ 4 اداکار جن کا خود ابھی شادی کا ارادہ نہیں

ہماری ویب  |  Jul 03, 2021

پاکستانی معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ یہاں پہلے بڑے اور بعد میں چھوٹے بھائی بہنوں کی شادی ہوگی لیکن اگر بڑوں کی بعد میں ہو تو ان کو طعنے دینا نہیں چھوڑتے، بالکل ایسے ہی شوبز اداکار ہیں جنہوں نے اپنے چھوٹے بھائی بہنوں کی شادی پہلے کروادی لیکن ابھی شادی کے بارے میں نہیں سوچا۔

بلال

پاکستانی اداکار بلال کے چھوٹے بھائی نے پہلے شادی کرلی ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ کئی لوگوں نے کہا کہ چھوٹے کی شادی کروادی، خود کیوں نہ کی، مگر اس پر بلال نے کوئی جواب نہ دیا، کیونکہ شادی کا معاملہ تو قسمت کا کھیل ہے۔

مایا علی

اداکارہ مایا علی کے چھوٹے بھائی کی پچھلے سال شادی ہوئی تھی، اور ابھی تک مایا نے اپنی شادی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا، یوں معلوم ہوتا ہے کہ مایہ علی ابھی شادی کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔،

سونیا حسین

اداکارہ سونیا حسین اپنے گھر میں بھائی بہنوں میں سب سے بڑی ہیں اور ان کی چھوٹی بہن کی شادی پہلے ہی ہوگئی تھی اور اب یہ ایک ننھی پری کی خالہ بھی ہیں مگر ان کی اب تک شادی نہیں ہوئی ہے۔ سونیا شادی کے متعلق پروگرامز میں بات کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

سنبل اقبال

اداکارہ سنبل اقبال کی حال ہی میں چھوٹی بہن کی شادی ہوئی ہے جس کی فوٹوگرافی احمد صمد خان نے کی ہے اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔ انہوں نے اب تک خود شادی نہیں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سنبل کو دولہا پسند کرنے میں ابھی وقت چاہیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More