ڈرامہ آشیانہ سے شہرت حاصل کرنے والے کامیڈین جاوید کوڈو کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

ہماری ویب  |  Jul 03, 2021

پاکستان کے نامور کامیڈین جاوید کوڈو جنہوں نے پی ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامے آشیانہ سے خوب شہرت حاصل کی۔ جاوید کے کامیڈی انداز نے آج بھی لوگوں کے دلوں میں گھر کیا ہوا ہے۔ کچھ سال قبل جاوید brain hemorrhage یعنی دماغی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کے حالات شدید خراب تھے۔

آج صبح جاوید کے حوالے سے ایک بُری خبر آئی ہے کہ جاوید کوڈو کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی ہے اور یہ ہسپتال میں منتقل ہوگئے ہیں۔ ان کے بیٹے طیب جاویدنے بتایا کہ میرے والد کو گزشتہ رات پیٹ میں تکلیف تھی جس کی وجہ سے ہم نے مغل پورہ لاہور نجی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے اُن کی اینڈواسکوپی کی ہے۔ ڈاکٹروں کو شک ہے کہ دماغ کے ساتھ اب ابا السر کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More