پاکستانی اداکارائیں ویسے تو ہر لمحے کو انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ ان لمحات کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شئیر بھی کرتی ہیں، جس سے مداح اپنے پرستار کو مزید چاہنے لگتے ہیں۔
لیکن جویریہ سعود نے کچھ ایسا کیا ہے کہ جو کہ سوشل میڈیا پر توجہ کا باعث بن گیا۔
پاکستانی اداکارہ جوریہ سعود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لائیو آگئی تھیں، ورجینیا میں اپنی نند کے گھر سے لائیو آکر جویریہ نے مداحوں کو اپنی نند کا گھر دکھایا اور امریکی ریاست ورجینیا کے ماحول کے بارے میں بتایا۔
جویریہ نے لائیو ویڈیو میں اپنی نند زہرہ سے بھی مداحوں کو ملوایا، جبکہ اس موقع پر سعود کے بھائی اور بھابھی بھی موجود تھے۔
لائیو ویڈیو میں جویریہ اپنے سسرال والوں کے ساتھ کافی خوش دکھائی دی تھیں۔ اپنی نند زہرہ سے جوریہ نے سوال کیا کہ آپ میرے بارے میں کیا رائے رکھتی ہیں۔ جس پر نند نے کہا کہ سچ بولوں یا جھوٹ۔ نند نے مزید کہا کہ آئی لو یو (I Love You) جبکہ نند کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھوں میں بہت درد ہو رہی ہے۔ جس پر جویریہ نے کہا کہ کوئی بات نہیں ہم سب آپ کے ہاتھ دبا دیں گے۔ نند نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہاتھ ہی دبانا گلا نہیں۔
ویڈیو میں جویریہ کی چھوٹی نند کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ سعود بھی ویڈیو میں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ جویریہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد ہمارا پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھا ہے، ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔
اسی ویڈیو میں نند کے بچوں اور جویریہ کی بڑی بیٹی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جویریہ کی بہن ورجینیا میں رہتی ہیں اور جویریہ فیملی کے ہمراہ اپنی نند کے گھر گئی ہوئی ہیں۔