ڈرامہ پردیس میں آنے والی ننھی اداکارہ ایمان احمد کون ہیں؟ جانیئے ان سے متعلق چند باتیں

ہماری ویب  |  Jul 02, 2021

ڈرامہ سیریل پردیس آج کل سب کا پسندیدہ ڈرامہ بنا ہوا ہے اس میں نظر آنے والا ہر کردار مداحوں کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ چاہے وہ شائستہ لودھی ہوں یا بشریٰ انصاری مگر ان سب۔ کے ناموں کے ساتھ ننھی اداکارہ ایمن احمد بھی لوگوں کو بہت پسند آئیں ہیں۔ ایمن کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے ہیں۔ آج آپ لوگوں کی فرمائش پر ہم آپ کو ننھی ایمن احمد کے بارے میں دلچسپ باتیں بتانے جا رہے ہیں۔

ایمان احمد نے اپنے پہلے انٹرویو میں بتایا کہ میرا پورا نام ’ایمان ڈیانا اسٹیسی احمد‘ ہے، یہ بیچ کے دونوں نام ’ڈیانا اور اسٹیسی‘ میں نے خود رکھے ہیں کیونکہ میں ان ٹک ٹاکرز کو فالو کرتی ہوں۔ میزبان کے سوال کے جواب میں ایمان احمد نے بتایا کہ میرے پاس 58 گڑیاں موجود ہیں اور مجھے ’ایریل ڈول‘ سب سے زیادہ پسند ہے۔ میں ایکٹنگ میں اس طرح آئی کہ ’ایک اشتہار میں ماہرہ خان بنی تھی، ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی تھی وہ مجھے بہت اچھی لگیں۔‘میری ’ماما نے ایک بچی کو ڈرامے میں دیکھا تھا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ مآن آپ بھی ڈرامے میں آنا تو میں نے ہاں کردی ۔‘ اور اچانک ’کسی نے ماما کو فون کیا پھر ہم لوگ آڈیشن دینے گئے تھے، آڈیشن میں میرے اور ایک اور بچی کے درمیان مقابلہ تھا، اس بچی نے اتنی اچھی اداکاری نہیں کی اور میں نے اچھا آڈیشن دیا تھا تو مجھے چن لیا گیا۔‘ مجھے رونے کی اداکاری کرنی تھی جس میں بچی کو سونا تھا اور نیند میں ڈر کر اٹھنے اور بابا کو پکارنے جا کہا تھا تو میں نے ایسا ہی کیا۔ ’یاسرہ آپی‘ بہت اچھی ہیں، انہوں نے تو میرا نام ’چھوٹو پٹوٹو‘ رکھا تھا، وہ مجھے گفٹس بھی دیتی تھیں جن میں ایک گڑیا کا سیٹ، پنک پینتھر اور ٹویٹی بھی دی تھی۔ بلال عباس سے بھی دوستی ہے، ان کو تو میں ’غصے والے بھائی‘ کہتی ہوں کیونکہ وہ ہر ڈرامے میں اس طرح کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن وہ بہت اچھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More