پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ اور سیاستدان گلِ راناکا شمار سینئر ترین فنکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ وہ گلوکار عاصم اظہر کی والدہ ہیں۔ وہ 2018 میں سیاست میں شامل ہوئیں اور عام انتخابات میں حصہ لیا۔
تجربہ کار اداکارہ گل رانا اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہ کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل کا حصہ رہی ہیں جن میں پیار کے صدقے، رقص بسمل ، ڈنک شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور منفرد کرداروں کی وجہ سے انڈسٹری میں اپنا اہم مقام قائم کیا ہے۔
اداکارہ گل رانا نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی 4 بہنیں ہیں جن میں وہ سب سے چھوٹی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بہنوں میں سب سے زیادہ غصے والی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں اس طرح سے زیادہ غصہ کرتی تھی جیسے مثال کے طور پر جیسے میرا بیٹا جہاں غلط ہے تو میں اسے غلط ہی کہوں گی اور اگر میرے گھر میں کام کرنے والی صحیح ہے تو میں اسے ہی صحیح کہوں گی شاید یہ وجہ ہے کہ لوگوں نے مجھے زیادہ غصے والی عورت قرار دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ والد صاحب مجھ سے بہت زیادہ قریب تھے اور ان سے میں بہت متاثر ہوئی۔
اداکارہ گل رانا نے انٹرویو میں اپنی اداکاری سے قبل کام کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ پہلے پروڈکشن پر کام کرتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں ایک ڈرامے کی اسکرپٹ پڑھ رہی تھی تو وہاں پروڈکشن میں احمد صاحب بھی موجود تھے۔ تو انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کیوں اداکاری نہیں کرتیں؟ اور وہ میرے پیچھے 4 سال تک لگے رہے کہ آپ اداکاری کرلیں۔
مزید انہوں نے کہا کہا جانیں ان کے اس انٹرویو میں۔