میں روز سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہوں کیونکہ ۔۔۔ جانیں یہ 4 اداکار کیسے دینی تعلیم پر عمل کرتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 01, 2021

پاکستانی سیلیبریٹیز ویسے تو کئی لحاظ سے مشہور ہیں چاہے اپنے ہنر کی بدولت ہو یا پھر تنازعات کی وجہ سے۔ کئی ایسی مشہور شخصیات بھی ہیں جو کہ مذہبی لگاؤ رکھتے ہیں۔ کچھ اپنے مذہبی لگاؤ کو سوشل میڈیا پر مداحوں سے شئیر کرتے ہیں تو کوئی شوبز کو الوداع کہہ کر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے۔

آج ایسے ہی چند مشہور پاکستانی شوبز کے ستاروں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ مذہبی لگاؤ نہ صرف رکھتے ہیں بلکہ اکثر نے اپنے آپ کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔

عائشہ عمر:

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جو کہ مشہور ڈراموں میں جوہر دکھا رہی ہیں۔ عائشہ عمر نے ایک پروگرام میں اپنی سرچ ہسٹری دکھاتے ہوئے کہا کہ میں ہر روز صبح سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہوں جس سے مجھے دلی سکون ملتا ہے۔

یاسر نواز:

پاکستانی شوبز کا ایک جانا پہچانا نام، یاسر نواز گزشتہ سال کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے، تاہم صحتیاب بھی ہوگئے تھے۔ لیکن کورونا وائرس کے دوران یاسر نواز نے ایک مختلف تجربہ کیا تھا، وہ تجربہ یہ تھا کہ سورہ رحمٰن کی تلاوت کثرت سے سنا کرتے تھے۔ سورہ رحمٰن کی تلاوت نے مجھے بہت سکون بخشا ہے۔ گزشتہ دنوں تلاوت قرآن پاک کو بطور موبائل ٹون لگانے کا مطالبہ یاسر نواز کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ندا یاسر:

ندا یاسر مارننگ شوز کا ایک جانا پہچانا نام ہے مگر جب ندا یاسر اور یاسر نواز کورونا کا شکار ہوئے تھے تو ندا کافی پریشان تھی، کیونکہ اس وقت کورونا وائرس اپنے عروج پر تھا۔ ندا نے بھی اس منفرد جذبات کو محسوس کیا تھا جس میں وہ اور یاسر سورہ رحمٰن کی تلاوت سنا کرتے تھے۔

یشمہ گل:

یشمہ گل کا شمار پاکستان کی نوجوان اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ یشمہ گل گزشتہ کئی سالوں سے کسی بھی مذہب کے نہ ماننے والوں میں شمار کی جاتی تھیں، مگر اب یشمہ اسلام کی طرف راغب ہو رہی ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے یشمہ کا کہنا ہے میری ایک دوست ہے جو کہ کبھی مجھے جج نہیں کرتی ہے نہ ہی مجھے کبھی برا بھلا کہا ہو۔ میں کافی مایوس ہو چکی تھی اس وقت میری اس دوست نے میری تکلیف سمجھ کر انہیں سلجھانے کی کوشش کی، کبھی بھی میری دوست نے اپنی باتیں مجھ پر تھوپنے کی کوشش نہیں کی۔

میری دوست نے مجھے رمضان کے روزے رکھنے اور پانچوں وقت کی نماز پڑھنے کو کہا، یہ بھی کہا کہ اس عمل سے تمہاری مشکلات بھی آسان ہونگی، تمہارا اللہ پر ایمان بڑھے گا۔

یشمہ کا کہنا ہے کہ میری دوست نے مجھے سچ میں ایک ایسے رستے پر گامزن کر دیا ہے جہاں مجھے سکون مل رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More