اس نے مجھے گھر دلانے کے لئے 2 کروڑ بھی دیئے تھے ۔۔ 5 مشہور اداکار کون ہیں جو ایک دوسرے کو بھائی بہن سمجھتے ہیں اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jul 01, 2021

بہن بھائی بھی خدا کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہیں اور آپس میں مل بانٹ کر خوشی و غم بانٹنے کا نام ہیں۔ جب تک گھر میں بھائی بہن نہ ہوں، ان کے ستھ چھیڑ چھاڑ نہ ہو، مزہ ہی نہیں آتا۔ لیکن وہ لوگ جن کے بھائی بہن نہیں ہوتے وہ منہ بولے بھائی بہن بھی بنا لیتے ہیں تاکہ اپنے ذاتی بھائی بہن کی کمی کو محسوس کر سکیں۔ کچھ ایسے ہی 5 مشہور بھارتی و پاکستانی اداکار ہیں جو ایک دوسرے کے منہ بولے بھائی بہن ہیں مگر یہ بات ان کے مداح نہیں جانتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ کون سے اداکار ہیں جو آپس میں منہ بولے بھائی بہن ہیں۔

ایشوریہ رائے اور سونو سود

ایشوریہ رائے اور سونو سود آپس میں بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔ دونوں نے آپس میں کئی فلمیں کی ہیں۔ جب سونو سود کو اپنا گھر بنانے کے لئے 2 کروڑ روپے کی ضرورت تھی تو وہ پیسہ ایشوریہ نے سونو کو خود دیا تھا جس کو بعد میں واپس بھی لینے سے منع کر دیا تھا۔

کنزہ ہاشمی اور صبور علی

کنزہ ہاشمی اور سبور کی دوستی کی تعریفیں تو سب ہی کرتے ہیں۔ ایک پروگرام میں کنزہ نے بتایا کہ صبور میری بہنوں سے بڑھ کر ہے، مجھے اس کی کئی باتیں بری لگتی ہیں مگر ہم دونوں آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مزے سے رہتے ہیں، کبھی وہ صبح کے 7 بچے مجھے فون کرکے کہتی ہے کہ ناشتے پر چلو، اور میں ہمیشہ نیند سے اٹھ کر اس کا فون بند کر دیتی ہوں۔

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی بھی بھائیوں کے جیسے رہتے ہیں۔ کئی پروگرام ایک ساتھ کرچکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا لگتا ہی نہیں کہ ہم دوست ہیں، ہم بھائی ہیں، ہمایوں اور عدنان ایک دوسرے کے ساتھ ہر اچھی بری بات شیئر کرتے ہیں۔

منیش ملہوترہ اور کرینہ کپور

منیش مہوترہ اور کرینہ کپور بھی آپس میں بھائی بہن ہیں۔ ان کے بارے میں صرف قریبی لوگ ہی جانتے ہیں۔ کرینہ ہر سال بھائی بہن کے تہوار پر منیش کو مہنگے تحفے اور راکھی بھیجتی ہیں۔ کرینہ کی ہر تقریب اور دکھ میں منیش سب سے پہلے کھڑے ہوتے ہیں۔

فیصل قریشی اور اعجاز اسلم

اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی بہت اچھے دوست اور بھائیوں کی طرح ہیں۔ ان دونوں نے ایک ساتھ پنجابی مزاحیہ ڈرامہ کیا تھا، اس دوران ایک پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اچھے دوست ہی نہیں بھائیوں کی طرح ہیں۔ آپس میں ہر مسئلے کو مل بانٹ کر حل کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More