ہماری ویب | Jul 01, 2021
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی گزشتہ روز ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی گھریلو ملازمہ پرسیخ پا ہو رہی ہیں۔
ویڈیومیں ماڈل نادیہ حسین کواپنی گھریلو ملازمہ پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے بجلی کا مین سوئچ آف نہیں کیا تھا اور گھر کی بعض چیزیں بجلی کے جھٹکوں کے باعث خراب ہوگئی تھیں۔کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو مین سوئچ آف کردیا کرو، لیکن تمہاری تو عقل اس موبائل میں ہے، کیا تمھیں ایک بات سمجھ نہیں آتی۔
نادیہ حسین نے اپنی ملازمہ کو زور دے کر کہا کہ جب بھی بجلی جھٹکے مارے تو تم پیچھے سے مین سوئچ آف کرو گی۔ کیوں نہیں تمہیں یاد رہتا ہے۔
نادیہ حسین نے کہا کہ بجلی کا بل بھی آتا کون بھرے گا اتنا بل، یہ سب تمہاری وجہ سے ہوا ہے صرف تمہارے اس مصیبت فون کی وجہ سے۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More