دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی پریتی سنگھ اب کیا کر رہی ہیں؟ جانیں ان کے شوہر اور فیملی کے بارے میں چند ایسی باتیں جو کسی کو نہیں پتہ

ہماری ویب  |  Jun 30, 2021

بھارت کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مندرہ بیدی جن کا نام فلم میں پریتی سنگھ تھا اور فلم میں یہ شاہ رخ خان کی دلہن بننے جا رہی تھیں، مگر نہ بن سکیں تھیں جس پر دیکھنے والوں کو بہت دکھ ہوا تھا کیونکہ یہ بہت معصوم اور شرمیلی سی دکھتی تھیں۔

مندرہ بیدی بھارت کی مشہور اداکارہ اور اشتہارات میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں جو کوئی بھی شو یا اشتہار 1 کروڑ سے کم پیسوں میں کبھی نہیں کرتی ہیں۔ ان کی شادی ایک فلمساز اور پروڈیوسر سے ہوئی تھی جس کے بعد ان کو فلموں میں زیادہ کام ملنے لگا تھا۔

آج مندرہ کے گھر میں غم کا سماں ہے۔ ان کے شوہر راج کوشل انتقال کرگئے ہیں۔ بولی ووڈ انڈسٹری کے اداکار مندرہ کو تعزیتی پیغامات بھیج رہے ہیں۔

اس حوالے سے مندرہ کا کہنا ہے کہ: '' میرے شوہر اب اس دنیا میں نہیں رہے، مجھے افسوس ہے کہ وہ مجھے چھوڑ گئے، انہوں نے میرے ساتھ ہر لمحہ بہت خوشی سے گزارا اور ہم نے زندگی کے 22 برس ایک ساتھ خوشی سے گزارے۔ مجھے امید نہیں تھی کہ وہ اس وقت مجھ سے جدا ہوں گے، جبکہ مجھے ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ میں اپنی محبت ان کے لئے لفظوں میں تو نہیں بتا سکتی، مگر مجھے یہ صدمہ برداشت کرنے میں زندگی لگ جائے گی کہ راج مجھے چھوڑ گئے۔ ''

ان کی شادی 1999 میں ہوئی تھی اور دو بچے بھی ہیں۔ مندرہ کے شوہر دل کے مریض تھے اوریہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے شوہر شاہ رخ خان کے قریبی دوستوں میں سے تھے۔

مندرہ اور راج کا ایک بیٹا تھا، مگر 2020 جولائی میں انہوں نے ایک 4 سالہ بچی کو گود لے لیا تھا جس کے والدین نہیں تھے، یوں ان کے 2 بچے ہیں اور مندرہ ہمیشہ اپنی بچی تارہ کے ساتھ بہت محبت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کے بچے بھی بہت شرارتی ہیں۔

مندرہ کے شوہر نے بولی ووڈ کی بلاک بسٹر فلمیں اینتھنی کون ہے، پیار میں کبھی کبھی اور شادی کا لڈو جیسی فلمیں بنائیں اور ہدایتکاری کی دنیا میں چھا گئے۔ مندرہ کے والدین اور ساس سسر بہت زیادہ محبت کرنے والے ہیں اور یہ لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں۔

مندرا کے شوہر کی عمر 49 سال تھی لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مندرا بھی 49 سال کی ہیں۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 1966 میں مکل آنند کے گھر پر ہوئی تھی۔ مندرا وہاں آڈیشن دینے گئیں تھیں اور راج، مکل آنند کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یہیں سے دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور معاملہ شادی تک پہنچا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More