خود کی پرانی تصاویر دیکھ کر شرم آ جاتی ہے اور پھر۔۔ شوبز کی مشہور اداکارائیں پہلے کیسی دکھتی تھیں؟ دیکھئے چونکا دینے والی تصاویر

ہماری ویب  |  Jun 30, 2021

اداکاراؤں کے ماضی کی تصاویر ہم نے پہلے بھی آپ کو ہماری ویب کی فیچرڈ نیوز میں دکھائی ہیں۔ اسی طرح آج بھی ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں پاکستان کی مشہور اداکاراؤں کی کچھ پرانی تصاویر جو مداحوں نے شاید نہ دیکھی ہوں۔

سارہ خان

٭ اداکارہ سارہ خان کی پرانی تصاویر بہت زیادہ الگ اور منفرد ہیں، پہلے یہ اپنے بالوں میں لیئر کٹننگ کرواتی تھیں۔ اور اب ان کے بال بالکل سیدھے ہیں اور یہ اپنے بالوں کی حفاظت بھی پہلے سے زیادہ کرنے لگی ہیں۔

ماورہ اور عروہ

٭ ماورہ اور عروہ بھی پہلے سے بہت مختلف نطر آتی ہیں۔ پہلے ان کے بال سیدھے تھے، مگر اب ٹریٹمنٹس کی وجہ سے بہت چمکدار ہوگئے ہیں۔ ان دونوں کے چہرے اور جسامت میں بھی خاصا فرق آگیا ہے۔

مایا علی

٭ مایا علی بھی پہلے سے بہت الگ نظر آتی ہیں۔ یہ بہت موٹی ہوا کرتی تھیں اور پھر دبلی ہوئیں اور اب ایک نارمل وزن رکھتی ہیں۔ انہوں نے ماضی کے ایک شو میں کہا تھا کہ مجھے اپنی پرانی تصاویر دیکھ کر شرم آ جاتی ہے، کہ میں نے کس کس طرح خود کو بدلا ہے۔ شاید تبدیلیاں ہماری بہتری کے لئے آتی ہیں۔

حمائمہ ملک

٭ اداکارہ حمائمہ ملک بھی پہلے سے بہت بدل گئی ہیں۔ ان کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اب یہ گلیمر اور فیشن کو زیادہ اپنا چکی ہیں۔ لیکن فیس ٹریٹمنٹس سے چہرے پر نکھار بڑھ گیا ہے ۔

نادیہ خان اور نادیہ حسین

٭ اداکارہ نادیہ خان اور نادیہ حسین بھی دونوں بہت بدل گئی ہیں۔ نادیہ خان پہلے موٹی اور اب سمارٹ ہوگئی ہیں لیکن نادیہ حسین کی تو جیسے شخصیت ہی بدل گئی ہے۔ دیکھیں ان کی تصاویر:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More