ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے بناتے ایک دوسرے کے ہم سفر بن گئے اور پھر ۔۔ 5 ایسے ٹک ٹاکرز جوڑے جنہوں نے آپس میں شادی کی، دیکھیں چند تصاویر اور ویڈیوز

ہماری ویب  |  Jun 29, 2021

ٹک ٹاک ویڈیوز ایپلی کیشن جب سے لانچ ہوئی ہے، اس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے ویڈیوز بنائی اور کم وقت میں بہت زیادہ شہرت حاصل کی، اس کو کچھ لوگ سستی شہرت بھی کہتے ہیں اور کچھ کا ماننا ہے کہ یہ اپنے وقت کو مختلف ویڈیوز یا پیغاماتی ویڈیوز بنا کر صرف کرتے ہیں۔ پاکستان میں ویسے تو آئے دن ٹک تاک پر پابندیاں لگتی رہتی ہیں۔ مگر اسی ٹک ٹاک کے ذریعے ہمارے معاشرے میں ایک مثبت چیز بھی سامنے آئی وہ نکاح ہے۔ ٹک ٹاک پر چونکہ مختلف لڑکے لڑکیاں ایک ساتھ ویڈیوز بناتے ہیں ، جس پر کچھ لوگوں نے عتراض بھی کیا اور کچھ لوگوں نے ان کو پسند بھی کیا۔ اور ساتھ ٹک ٹاک بناتے بناتے کئی ایسے جوڑے ہیں جنہوں نے آپس میں شادی کرلی ہے۔ ایسے ہی 4 جوڑوں سے متعلق آج ہمارے اس فیچرڈ آرٹیکل میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ۔

ذوالقرنین حیدر اور کنول آفتاب

معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین حیدر نے ٹک ٹاکر کنول آفتاب سے شادی کرلی دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل پر خوب وائرل ہوئیں۔ دونوں ٹک ٹاکر ہیں اور کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں۔ ان کا جوڑہ سب کو بہت پسند ہے۔ ان کی شادی میں کئی ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی اور میڈیا انڈسٹری کے لوگ بھی شریک ہوئے۔ دونوں نے کریم رنگ کے کپڑے پہنے ہیں، دولہا نے لال رنگ کی ویسکوٹ جبکہ دلہن نے لال رنگ کا دوپٹہ پہنا ہوا ہے۔ نکاح کے بعد ان کی ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز آتی رہتی ہیں جن کو سب ہی بہت پسند کرتے ہیں۔

عائشہ اور نوید

عائشہ اور نوید بھی ٹک ٹاکرز ہیں، دونوں ایک ساتھ پڑھتے تھے اور ان کی بھی شادی ہوئی گی ہے۔ عائشہ اور نوید کا نکاح کچھ روز قبل ہوا جبکہ رخصتی اور ولیمہ بعد میں ہوا۔ عائشہ نے لال رنگ کا لباس جبکہ دولہا نے کریم رنگ کی شیروانی اپنی شادی پر پہنی تھی۔ انہوں نے آپس میں سنیک ویڈیوز بنانی شروع کردی ہیں ۔

ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت

ٹک ٹاک کی معروف جوڑی ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت نے بھی آپس میں نکاح کرلیا جس کا اعتراف انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔ جس میں دلہن نے سفید رنگ کا برائیڈل لہنگا اور شوہر احصن نے بھی کریم رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔

مکرّم مغل اور عاشی اعوان

ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی مکرّم مغل اور عاشی اعوان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ: '' شادی ایک پاک رشتہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے حلال طریقے سے ایک رشتے کو اپنے لئے چُنا، اس فیصلے پر ہم دونوں اور ہمارے گھر والے بہت زیادہ خوش ہیں۔ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے بناتے ایک دوسرے کے ہم سفر بن گئے، کب دوستی محبت میں بدلی، ہمیں پتہ ہی نہیں چلا۔ '' ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والی عاشی اعوان اور اُن کے دوست ٹک ٹاکر مکرّم مغل نے بھی شادی کرلی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

مناہل اور معاذ

ٹک ٹاکر مناہل اور معاذ سب سے پہلے پاکستانی ٹک ٹاکرز ہیں جنہوں نے ایک سال قبل ہیش ادی کرلی تھی اور حال ہی میں ان کے ہاں ننھی رحمت بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دونوں بہت خوش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More