شوبز کے کچھ اداکار ایسے ہیں جو ماضی میں اپنے منفرد اسٹائل اور اداکاری کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول ہوا کرتے تھے، لیکن چند دو چار اداکاروں کو چھوڑ کر دیگر اداکاروں نے شوبز سے بریک لیا اور پھر وہ جب دوبارہ آئے تو شاید لوگوں کے دلوں میں جگہ نہ بنا سکے۔ ایسے ہی اداکار بابر خان ہیں جو 2015 سے 2020 تک ایک طویل بریک پر تھے، اس دوران انہوں نے چند ایک ڈرامے یا اشتہار کئے ہیں، مگر اس کے علاوہ کسی بلاک بسٹر ڈرامے میں نظر نہیں آئے ہیں۔
لیکن اب ان کا ایک ڈرامہ بہت مشہور ہو رہا ہے جس میں یہ اداکار آغا علی اور نمرہ خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں، اس ڈرامے سے یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اب بابر خان ایک مرتبہ پھر ماضی کی طرح کامیاب اداکار بن کر سامنے آئیں گے اور نئے پراجیکٹس کا انتخاب کریں گے۔
اداکار بابر خان کی پہلی بیوی ایک ماڈل اور اداکارہ تھیں جن کا نام ثناء خان تھا اور ان کا انتقال ایک خطرناک کار حادثے میں ہوا تھا، ان کی پہلی شادی صرف 3 ماہ ہی چلی تھی اور 2014 میں ہی ان کی بیوی کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کزن بسمہ خان سے دوسری شادی کی تھی اور اب کے 2 بچے ہیں، ایک بیٹی اور ایک بیٹا۔ ان کی بیٹی 5 سال کی ہوگئی ہے جبکہ بیٹے کی عمر مختلف ویب سائٹس پر 3 سال بتائی جاتی ہے۔ دیکھیں ان کی فیملی کے ہمراہ چند تصاویر: