بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی ایک مشہور زمانہ فلم' کل ہو نہ ہو' میں ایک بچے کا کردار بہت مقبول ہوا تھا جس کا نام فلم میں شِو کپور تھا، وہ آج کل کیا کر رہے ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
سپر ہٹ فلم کل ہو نہ ہو میں بالی ووڈ اسٹار رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والا چائلڈ اسٹار شِو کپور جس کا اصل نام اتھیت نائیک ہے آج کل فلموں سے ہی وابستہ ہیں لیکن آج کل وہ آف کیمرہ کام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے فلموں میں کام کرنے کے بعد کیرئیر کا انتخاب بطور ڈی او پی (ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی) کیا ہے۔
فوٹو گرافر اتھیت نائیک نے اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ایکٹنگ میں پہلے ہی بہت سارے قابل لوگ موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگ اب کیمرے کے پیچھے کام کرنے والے کو دیکھنا پسند کرتے ہیں اور مجھے اداکاری چھوڑنے کا کوئی دکھ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے کام سے بہت خوش ہوں۔
سابق اداکار نے 2014 میں کولمبیا سے گریجویشن مکمل کی اور ان کی شادی ڈاکٹر اکشدہ قدم نامی خاتون سے ہوئی ہے۔