پہلی شادی نہ چلی تو دوسری شادی کر کے زندگی کو کامیاب بنایا ۔۔ وہ 4 مشہور شخصیات کون سی ہیں جنہوں نے دوسری شادی کر کے نئی زندگی جینے کا فیصلہ کیا

ہماری ویب  |  Jun 28, 2021

شادی دو لوگوں کو ایک کرنے کا حسین بندھن ہے جس میں میاں بیوی کے درمیان قائم ہونے والا تعلق پروان چڑھتا ہے۔ روزانہ کئی افراد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں، کئی لوگ اس رشتے کو ساری عمر نبھاتے ہیں تو بہت سے لوگ اس رشتے کو نبھانے میں ناکام بھی ہوجاتے ہیں۔

علاوہ ازیں ایسے افراد بھی موجود ہیں جن کی پہلی شادی نہیں چل پاتی تو وہ مایوس نہیں ہوتے بلکہ دوسر ی بار شادی کر کے نئے زندگی کی شروعات کرتے ہیں اور ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے ہیں۔

میاں بیوی کا رشتہ اہم ہونے کے ساتھ بہت نازک بھی ہوتا ہے جو دونوں کی رضامندی اور اچھے تعلق کے بغیر آگے بڑھ نہیں سکتا۔

آج ہم چند مشہور شخصیات کی شادی سے متعلق بات کریں گے جنہوں نے حالیہ سالوں میں دوبارہ شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

1- عمران رضوی

معروف اداکار عمران رضوی اداکارہ مدیحہ نقوی کے بھائی ہیں اور دیبا بیگم کے صاحبزدے ہیں جن کی شادی چند سال قبل ہوئی تھی لیکن زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔ پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا تھا۔بعدازاں اداکار نے سال 2016 میں کنول نزار اداکارہ سے دوسری شادی کی تھی جو کہ خوش قسمت ثابت ہوئی۔

2- اسد صدیقی اور زارا نور عباس

معروف اداکار اسد صدیقی کی پہلی شادی ماہم سے ہوئی تھی جس کے حوالے سے انہوں نے ایک پروگرام میں بتایا تھا کہ وہ اپنی شادی کے 4 ماہ بعد بہت پریشان تھے۔ تاہم دونوں کی شادی زیادہ ماہ تک آگے نہ بڑھ سکی اور دونوں میں طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں ان کی زندگی میں زارا نور عباس آئیں اور اسد صدیقی نے اداکارہ سے دوسری بار شادی کی۔

3- آمنہ شیخ

میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و سابقہ ماڈل آمنہ شیخ کی پہلی شادی سال 2005 میں معروف اداکار محب مرزا سے ہوئی جو 14 سال تک قائم رہی۔ بعد ازاں سال 2019 میں دونوں کے مابین کسی نجی معماملے کی وجہ سے علیحدگی ہوگئی۔لیکن اب آمنہ شیخ دوسری بار شادی کر چکی ہیں اور ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہیں۔

4- اقرار الحسن

پاکستان کی سینئر صحافی اقرار الحسن سے تو سب ہی واقف ہیں۔ ان کا شمار بھی ایسے افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے دو شادیاں کیں۔ سید اقرار الحسن کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے 2 شادیاں کی اور دونوں ہی کامیاب ہوئیں۔ ان کی پہلی شادی قراۃ العین سے ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا پہلاج حسن ہے۔ اقرار الحسن کی دوسری شادی سال 2012 میں اینکر پرسن فرح یوسف سے ہوئی تھی لیکن یہ شادی کئی سالوں تک کسی کے سامنے نہ آسکی تھی۔ بعد ازاں اپنی دوسری شادی سے متعلق اقرار الحسن نے خود ہی بتا دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More